دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا
امریکی صدر نے پچھلے ماہ خبردار کیا تھا کہ ایک وسیع بحری بیڑا  ایران کی طرف رواں دواں ہے، اور تہران سے کہا تھا کہ وہ معاہدہ کرے ورنہ اگلا حملہ بہت زیادہ سنگین ہوگا
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا
امریکی بیڑہ / Reuters

نیویارک ٹائمز کے مطابق، یو ایس ایس جیرلڈ- آر- فورڈ اور اس کے محافظ جہاز جو اس وقت کیریبین میں ہیں مشرق وسطٰی بھیجے جائیں گے ۔

چار امریکی عہدے داروں نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار سے بات کی اور  کہا کہ جہاز کے عملے کو جمعرات کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

فورڈ اسٹرائیک گروپ خلیج میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کے ساتھ شامل ہوگا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بڑھائی گئی دباؤ مہم کی حمایت  کی جا سکے ۔

ٹرمپ نے پہلے خطے میں ایک اور کیریئر بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا البتہ جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔

امریکی صدر نے پچھلے ماہ خبردار کیا تھا کہ ایک وسیع بحری بیڑا  ایران کی طرف رواں دواں ہے، اور تہران سے کہا تھا کہ وہ معاہدہ کرے ورنہ اگلا حملہ بہت زیادہ سنگین ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی طرف بڑھتی یہ فوج جس کی قیادت امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کر رہا ہے، اس سے پہلے وینیزویلا بھیجی گئی قوت سے بڑی ہے اور انہوں نے اسے 'تیار، رضامند اور قابل' قرار دیا کہ ضرورت پڑنے پر یہ تیزی اور تشدد کے ساتھ اپنا مشن پورا کر سکتی ہے۔

یو ایس ایس جرلڈ آر فورڈ 24 جون کو نورفوک، ورجینیا سے روانہ ہوا تھا  یہ تعیناتی اصل میں یورپی دورے کے طور پر منصوبہ بند تھی مگر وینیزویلا پر ٹرمپ کی دباؤ مہم کی حمایت کے لیے اسے کیریبین کی طرف موڑا گیا۔

فورڈ کے طیارے 3 جنوری کو وینیزویلا میں کی گئی کارروائی میں شامل تھے جس کے نتیجے میں صدر نیکولس مادورو کی اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

جو اسٹرائیک گروپ ابتدا میں مارچ کے اوائل میں واپس آنے کے شیڈول میں تھا، اس کی تعیناتی اب بڑھا دی گئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر