ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
انقرہ عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں، خاص طور پر تجارت میں، تعلقات مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، رجب طیب ایردوان
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
ترک صدر نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ / AA

ترکیہ محکمہ اطلاعات کے مطابق ، ترک صدر نے جمعہ کو عراقی وزیرِ اعظم سے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

محمد شیاع الاسودانی کے ساتھ گفتگو میں صدر ایردوان نے کہا کہ انقرہ عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں، خاص طور پر تجارت میں، تعلقات مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے یہ بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔

رجب طیب ایردوان کا اپریل 2024  میں دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک نمایاں موڑ ثابت  ہوا۔

دورے کے دوران سلامتی، تجارت، سرحدی آبی وسائل، زراعت، ثقافت اور نقل و حمل سمیت شعبوں میں 27 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں  طے پائیں، جنہوں نے دوطرفہ شراکت داری کی قانونی بنیادوں کو مضبوط کیا۔

ایردوان کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے اہم دستاویزات میں سے ایک 'مشترکہ تعاون کے لیے تزویراتی فریم ورک معاہدہ' کے تحت قائم ہونے والی مشترکہ مستقل کمیٹیوں کے ذریعے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے میں خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

اس کے بعد کے عرصے میں اعلیٰ سطحی سیاسی اور تکنیکی رابطے مزید تیز ہو گئے۔

عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی کے مئی 2025  میں ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا اور 11 تزویراتی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو