دنیا
2 منٹ پڑھنے
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
''مجھے افسوس ہے کہ میری زبان کے انتخاب نے برطانیہ اور یورپ میں بعض لوگوں میں ناراض گی  اور تشویش پیدا کی، لیکن یہ اہم ہے کہ با ضابطہ اور   منظم طریقے سے  امیگریشن کے مسئلے کو اٹھایا جائے جو معاشی ترقی کی حمایت کرے۔''
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
Ineos کے چیئرمین جم ریٹکلف 17 مارچ 2023 کو مانچسٹر، برطانیہ کے اولڈ ٹریفورڈ میں تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔ / Reuters

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ارب پتی شریک مالک جم ریٹ کلف نے جمعرات کو کہا تھا کہ برطانیہ 'مہاجرین کے ذریعے نوآباد' ہوا ہے؛ اس بیان کے بعد انہوں نے 'کچھ لوگوں کو ناراض کرنے' پر معذرت کی، مگر ساتھ ہی کہا کہ امیگریشن کے بارے میں 'کھلی بحث' ضروری ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ان کے بیانات کو 'توہین آمیز اور غلط' قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

ریٹ کلف نے کہا''مجھے افسوس ہے کہ میری زبان کے انتخاب نے برطانیہ اور یورپ میں بعض لوگوں میں ناراض گی  اور تشویش پیدا کی، لیکن یہ اہم ہے کہ با ضابطہ اور   منظم طریقے سے  امیگریشن کے مسئلے کو اٹھایا جائے جو معاشی ترقی کی حمایت کرے۔''

مانچسٹر یونائیٹڈ نے براہ راست ریٹ کلف کے بیانات کا جواب نہیں دیا، مگر کہا کہ وہ خود کواس میں شامل  ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

ان کے ابتدائی بیانات پر مداح گروہوں اور نسل پرستی کے خلاف تنظیموں کی طرف سے تنقید ہوئی۔

انہوں نے اسکائی نیوز سے کہا کہ''آپ ایک ایسی معیشت نہیں رکھ سکتے جس میں 9 ملین لوگ بینیفٹس پر ہوں اور مہاجرین کی بڑی تعداد آ رہی ہو۔ میرا مطلب ہے، برطانیہ نوآباد ہو چکا ہے۔ یہ بہت زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ برطانیہ حقیقتاً مہاجرین کے ذریعے نوآباد ہوا ہے، ہے نا؟'' ۔

انہوں نے یہ بھی غلط طور پر دعویٰ کیا کہ پانچ سال میں برطانیہ کی آبادی 12 ملین بڑھ گئی ہے۔ دفتر برائے قومی اعداد و شمار (Office for National Statistics) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اضافہ صرف 2.7 ملین ہے، جو 66.7 ملین سے بڑھ کر 69.4 ملین ہوئی  ہے۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے