دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ اور ہیگسیتھ سینکڑوں امریکی فوجی افسران سے خطاب کریں گے
امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ سینکڑوں امریکی فوجی افسران سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں
ٹرمپ اور ہیگسیتھ سینکڑوں امریکی فوجی افسران سے خطاب کریں گے
Trump said he'll "be there if they want me, but why is that such a big deal?” / Reuters

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ منگل کے روز سینکڑوں امریکی فوجی افسران سے ذاتی طور پر خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 یہ اجلاس پینٹاگون کے اچانک دنیا بھر کے اعلیٰ کمانڈروں کو ورجینیا کی فوجی بیس پر طلب کرنے اور اس ہنگامی طلبی کی وجہ کا عوامی سطح پر اعلان نہ کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن کے قریب 'کوانٹیکو' نیول بیس پر متوقع اور مشرق وسطی جیسے جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے جغرافیے میں متعین فوجی افسران  کو ایک جگہ پر جمع کرنے والے  اس اجلاس نے اپنے مقصد اور اہمیت کے بارے میں شدید قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے ۔

اگرچہ سویلین رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران کے درمیان ملاقاتیں کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کا پیمانہ، عاجلیت  اور راز داری خاص طور پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینئر مشیر اور ریٹائرڈ میرین کرنل مارک کینسیئن کا کہنا ہے کہ " وزیر دفاع کا  جرنیلوں کے ساتھ ملاقات کرنا،  ان کے نقطہ نظر، حکمت علمی اور آراء  کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا نہایت معقول بات ہے۔ لیکن جو چیز حیران کن ہے وہ یہ  کہ یہ اتنے مختصر نوٹس پر کیوں ہو رہا ہے، ذاتی طور پر کیوں ہو رہا ہے اور اس میں اور کیا کچھ  شامل ہو سکتا ہے۔"

اتوار کو ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ بھی اس اجلاس میں خطاب کریں گے۔ صدر نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ اور ہیگسیٹھ "فوجی طور پر ہماری کامیابیوں، ہماری بہترین حالت، اور کئی مثبت چیزوں کے بارے میں بات کریں گے۔"

اتوار کو ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے کہا  ہےکہ ٹرمپ بھی اس اجلاس میں خطاب کریں گے۔ صدر نے این بی سی نیوز کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں اور ہیگسیٹھ "فوجی حوالے سےاپنی کامیابیوں،  بہترین  فوجی حالت اور کئی مثبت چیزوں کے بارے میں بات کریں گے۔"

نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیا نے اسے بہت بڑا مسئلہ بنا دیا ہے ۔یہ کوئی ایسی غیر معمولی بات نہیں ہے کہ جو جرنیل ، ہیگسیٹھ کو، رپورٹ کرتے ہیں وہ  ان سے بات کرنے آ رہے ہیں۔"

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے