دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی میزائل حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 63 زخمی
فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے، کیف وقفے وقفے سے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے
روسی میزائل حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 63 زخمی
Russian drone and missile strike in Kiev. / Reuters
24 اپریل 2025

جمعرات کی صبح کیف پر ایک بڑے میزائل حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے، یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے بتایا۔ یہ تین سالہ جنگ کے دوران دارالحکومت پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

یوکرینی حکام نے میزائل حملے کے لیے الرٹ جاری کیا، اور اے ایف پی کے صحافیوں نے دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے ٹیلیگرام پر بتایا، "روس نے کیف پر ایک بڑا مشترکہ حملہ کیا ہے۔" ابتدائی معلومات کے مطابق، نو افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔" مزید بتایا گیا کہ 42 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں چھ بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے پانچ اضلاع میں نقصان ہوا، جن میں گیراجز اور انتظامی عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں، جو بجھا دی گئی ہیں۔ ریاستی ایمرجنسی سروس نے کہا کہ حملے سے رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ "ملبے کے نیچے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔"

اے ایف پی کے ایک صحافی  کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں قائم بم شیلٹر میں، فضائی حملے کے الرٹ کے بعد ایک درجن سے زائد رہائشیوں نے پناہ لی ۔  باور رہے کیف کو آخری بار اپریل کے اوائل میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جب کم از کم تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے، کیف وقفے وقفے سے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

یوکرین کے مشرق میں، شہر خرکیف کو جمعرات کی صبح سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، شہر کے میئر ایگور تیریکوف نے بتایا کہ ان کا علاقہ  "ایک ہی رات میں دوسری بار کروز میزائلوں کے حملے کی زد میں ہے۔" "حالیہ حملوں میں سے ایک نے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دشمن کے حملوں کے مقامات کا معائنہ جاری ہے،" تیریکوف نے شہر کے رہائشیوں سے "احتیاط برتنے" کی اپیل کی۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے اعلیٰ معاون آندری یرماک نے کہا کہ روس اس وقت کیف، خرکیف اور دیگر شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا، "پوتن صرف قتل و غارت کے درپے دکھائی دے رہے ہیں، شہریوں پر حملے بند ہونے چاہئیں۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان