ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
استنبول میں 6،2 کی شدّت سے زلزلہ
استنبول میں 6،2 کی شدّت سے زلزلہ، جھٹکے اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے ہیں
استنبول میں 6،2 کی شدّت سے زلزلہ
AFAD said all relevant institutions and response teams have been mobilised and field scans are underway to assess potential damage and ensure public safety. / TRT World and Agencies
23 اپریل 2025

ترکیہ کے شہر استنبول میں 6.2 شدت سے زلزلہ آیا ہے۔

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات  'AFAD' کے مطابق زلزلے  کا مرکز استنبول کی تحصیل سیلیوری میں تھا ۔

 زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بروز بدھ دوپہر 12:49 پر  آیا ۔ جھٹکے  استنبول اور اس کے قریبی اضلاع  میں شدت سے محسوس کئے گئے ہیں۔ عوام خوف و ہراس میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اوّلین شدید جھٹکوں کے بعد  ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 4.9 تھی۔ یہ زلزلہ ایک بج کر 2 منٹ پر آیا اور اس کا   مرکز بحیرہ مارمرہ کے ساحل کے قریب بویوک چیکمےجے کے علاقے میں تھا۔

AFAD نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

ایجنسی نے کہا ہے  کہ ٹیمیں صورتحال کی فعال نگرانی کر رہی ہیں اور امدادی کوششوں کو مربوط کر رہی ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متعلق جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان