سیاست
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا نے روس کو 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے بھیجے ہیں
شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے روس کو 152 ملی میٹر کے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے فراہم کئے ہیں: سیول
شمالی کوریا نے روس کو 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے بھیجے ہیں
North Korea deployed thousands of soldiers to aid Russia in the Ukraine war. / Reuters
13 جولائی 2025

شمالی کوریا نے روس کو 152 ملی میٹر کے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے فراہم کیے ہیں ۔

یونہاپ خبر ایجنسی کی جنوبی کوریا فوجی انٹیلی جنس کے حوالے سے جاری کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں  مدد کے لئے  روس کو 152 ملی میٹر کے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے فراہم کئے  ہیں۔

دفاعی خفیہ ایجنسی 'ڈی آئی اے' کی ،مرکزی حزب اختلاف پارٹی کی ایک اسمبلی ممبر  کو فراہم کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  شمالی کوریا نے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھرے 28 ہزار کنٹینرروس  بھیجے ہیں۔

وزارت دفاع کے ذیلی ادارے 'ڈی آئی اے'  نے کہا ہے کہ"اگر 152 ملی میٹر کے گولوں کے حساب سے دیکھا جائے تو فراہم کیے گئے گولوں کی تعداد  اندازاً 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔"

جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے جون کے آخر میں دعویٰ کیا تھا  کہ اگلے دو ماہ میں شمالی کوریا مزید فوجی روس بھیج سکتا ہے۔

جون 2024 میں پیانگ یانگ میں صدر کِم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے بعدسے شمالی کوریا نے،  یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کئے  ہیں اور یوکرین کے ساتھ سرحد ی علاقے  کورسک کی تعمیر نو  میں بھی شامل رہا ہے۔

اپریل میں، جنوبی کوریا کی جاسوسی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ روس۔یوکرین جنگ میں روسی افواج کی صفوں سے لڑتے ہوئے شمالی کوریا کو ممکنہ طور پر 4,700 جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جن میں سے 600 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان