سیاست
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: دہشت گردانہ حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے
صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، کرک اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے
پاکستان: دہشت گردانہ حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے
پشاور، پاکستان کے مضافات میں ایک پولیس افسر تھرمل دوربین سے لیس مشین گن لیے ہوئے ہے۔ / Reuters
6 اگست 2025

پاکستان کے شمال مغربی صوبے 'خیبر پختونخوا 'میں مختلف شدت پسندانہ حملوں میں 5 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 شہریوں سمیت کُل 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق عسکریت پسندوں نے ضلع کرک میں  نیم فوجی فرنٹیئر کور  اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں تین فوجی اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں منگل کو رات دیر گئے  ضلع پشاور میں ایک اور گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں ، بشمول پولیس انسپکٹر علی حسین، تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تیسرے واقعے میں، لکی مروت میں چھٹی پر آئے ہوئے فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار عطا اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

حال ہی میں خیبر پختونخوا کے ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، خیبر، اور باجوڑ جیسے افغانستان سے متّصل اضلاع میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق، جولائی میں ملک بھر میں 82 شدت پسندانہ  حملے ہوئے  اور درجنوں سکیورٹی آپریشن کئے گئے ہیں۔  حملوں اور آپریشنوں کے واقعات میں 37 سکیورٹی اہلکار اور  54 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹحے ہیں۔ واقعات میں 124 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  199 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 107 شہری، 56 سیکورٹی اہلکار، اور 35 شدت پسند شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان