غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر دوسرے مشتبہ ڈرون حملے کی اطلاع
"یہ کشتیوں پر دوسرا ڈراون حملہ ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رات کا معمول نہ بنے، کیونکہ وہ  بڑی چالیں چل رہے ہیں۔"
غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر دوسرے مشتبہ ڈرون حملے کی اطلاع
اس اقدام کا مقصد اسرائیل کی ناکہ بندی کو چیلنج کرنا اور اس خطے میں انسانی امداد پہنچانا ہے۔ / AP
10 ستمبر 2025

گلوبل صمود فلوٹیلا نے اطلاع دی ہے کہ امدادی قافلے کے تیونس سے  ناکہ بندی کے شکار  غزہ روانہ ہونے کی تیاری کے دوران اس کے ایک اور جہاز پر مشتبہ ڈرون حملہ ہوا ہے۔

فلوٹیلا نے منگل کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ  "ایک اور کشتی مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنی ہے۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔"

کارکن لیلیٰ حجازی نے اپنی شفٹ کی تبدیلی کے دوران کشتی 'الما' پر حملے کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا، "یہ کشتیوں پر دوسرا ڈراون حملہ ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رات کا معمول نہ بنے، کیونکہ وہ  بڑی چالیں چل رہے ہیں۔"

ایک اور کارکن نے حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کہا کہ انہوں نے ڈرون کو "بالکل اوپر، شاید 20 فٹ کی دوری پر" دیکھا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا، "ہم نے الارم بجایا۔، چیخ و پکار کی۔  مختصر مدت میں  لگنے والی آگ  پر قابو پا لیا گیا۔"

ایک کارکن نے کہا  ہے کہ ابتدائی معائنے کے بعد کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور کشتی میں موجود سب محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "دو راتوں سے مسلسل، یہ کوئی  اتفاق نہیں ، حادثہ نہیں۔ یہ مشن کے لیے ایک  سنگین خطرہ ہے جسے ہم سنجیدگی سے لے رہے ہیں،"

دھمکی دینے کی حکمت عملی

کارکن نے کہا کہ یہ ایک "واضح دھمکی دینے کی حکمت عملی" ہے تاکہ "لوگوں کو کل اپنی کشتیوں پر سوار ہونے سے ڈرایا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے"

فلوٹیلا نے پہلے منگل کو اطلاع دی تھی کہ اس کا مرکزی جہاز، 'فیملی بوٹ'، تیونس کے ساحل کے قریب مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا، جو عربی لفظ 'صمود' (ثابت قدمی) کے نام سے موسوم ہے، 50 سے زائد جہازوں پر مشتمل ہے جن میں مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں، جن میں ڈاکٹرز، صحافی اور مہم چلانے والے شامل ہیں۔

تقریباً 150 کارکن، جن میں تیونسی، ترک اور یورپ، افریقہ اور ایشیا کے دیگر افراد شامل ہیں، اس اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔

فلوٹیلا اگست کے آخر میں بارسلونا سے روانہ ہوئی تھی، جبکہ ایک اور گروپ جینوا، اٹلی سے روانہ ہوا تھا، اور یہ بدھ کو غزہ کے لیے تیونس سے روانہ ہونے کی توقع ہے۔

یہ اقدام اسرائیل کی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے اور غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (IPC) نے 22 اگست کو رپورٹ کیا کہ شمالی غزہ میں قحط نے جڑ پکڑ لی ہے اور خبردار کیا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں یہ مزید پھیل سکتا ہے۔

اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غزہ میں تقریباً 65,000 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس نے علاقے کے زیادہ تر حصے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، جبکہ تقریباً پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

گزشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں حنگ بندی کے بل کو ایک بار پھر مسترد کر دیا
امریکی جج کا حکم: محمود خلیل کو الجزائر یا شام کی طرف ملک بدر کر دیا جائے
اسرائیل، منظّم شکل میں، فلسطینی قیدیوں پر تشدّد کر رہا ہے
شو بز کی شخصیات فلسطین کے لیے یک آواز
نتن یاہو کا امریکیوں کو انتباہ: آپ کے موبائل فونز اور ادویات پر اسرائیل کا نشان ہے
غزہ شہر پر قبضے کے لیے زمینی حملے شروع ہو گئے ہیں، رپورٹ
غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کو توڑنے کے لیے عالمی صمود  فلوٹیلا میں یونانی کشتیوں کی شمولیت
غزہ کے ڈاکٹروں کا بچوں میں سر اور سینے میں گولی کے زخموں کے حوالے سے انکشاف
امریکی وزیر خارجہ: قطر پر حملے سے امریکہ-اسرائیل تعلقات متاثر نہیں ہوں گے
حماس نے، اسرائیل کے قطر پر حملے کو ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر 'براہ راست حملہ' قرار  دے دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کی حمایت میں  قرار داد کو منظور کر لیا
اسرائیلی حملے کسی بھی ملک کے لیے امن کی کوششوں کو سبوتاژ  کر رہے ہیں، وزیر اعظم قطر
حماس: امریکہ، اسرائیل کے قطر  پر حملے میں 'برابر کا شریک' ہے۔
بی بی مجھے مسلسل مایوس کر رہے ہو :ٹرمپ
غزہ جنگ کے بعد ایک سال کے اندر انتخابات کی منصوبہ بندی
عالمی صمود فلوٹیلا کی کشتی پر تیونس کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ