دنیا
3 منٹ پڑھنے
لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں چار افراد ہلاک — وزارت صحت
"اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی پہاڑی سلسلے پر شدید حملے کیے" جو بقا کے علاقے میں شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں چار افراد ہلاک — وزارت صحت
Smoke rises following an Israeli airstrike on the outskirts of the southern Lebanese village of Ej Jarmaq. / AFP

لبنانی وزارت صحت  نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے مشرقی اور جنوبی لبنان میں فضائی حملوں کے دوران چار افراد کو ہلاک کر دیا ۔

اسرائیلی فوج  نے اس حملے کے حوالے سے  کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ مشرقی لبنان کے پہاڑی علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو افراد ہلاک ہوئے۔

بعد میں تصدیق ہوئی کہ جنوبی لبنان کے نبطیہ علاقے میں ایک علیحدہ حملے میں مزید دو افراد ہلاک ہوئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے رپورٹ کیا کہ متاثرین میں سے ایک ایک بزرگ خاتون تھیں۔

این این اے نے کہا کہ "اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی پہاڑی سلسلے پر شدید حملے کیے" جو بقا کے علاقے میں شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اس نے لبنان کے شمال مشرق میں ہرمل کے علاقے کو نشانہ بنانے والے مزید دو حملوں کی بھی اطلاع دی  ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے مشرقی اور شمالی لبنان میں حزب اللہ کے مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں وادی بقا میں "ایک فوجی کیمپ اور میزائلوں کا کارخانہ" شامل ہیں۔

فوج نے مزید کہا کہ اس نے بقا میں "حزب اللہ کے جنگجوؤں کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے کیمپ" سمیت کئی دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا، اور بعد میں اعلان کیا کہ اس نے "نبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہ" کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یہ تازہ حملے نومبر میں ہونے والے جنگ بندی کے باوجود ہوئے ہیں، جس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زیادہ جاری کشیدگی کو ختم کیا تھا، جو دو ماہ کی کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی تھی۔

اس جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیلی فورسز کو جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا، جبکہ حزب اللہ نے اس علاقے میں اپنی فورسز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم، حالیہ مہینوں میں سرحد پار واقعات اور اسرائیلی حملے جاری رہے ہیں۔

امریکہ کے دباؤ اور کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر، لبنانی حکومت نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل شروع کرنے کی کوشش کی ہے، جسے گروپ اور اس کے سیاسی اتحادیوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تازہ کشیدگی نے لبنان میں مزید عدم استحکام کے خدشات کو جنم دیا ہے، جہاں سرحد کے ساتھ تقریباً دو سال سے وقفے وقفے سے جھڑپوں کے بعد تناؤ برقرار ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع