سیاست
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل اور ایران ایک دوسرے پر مسلسل حملے
اسرائیل نے نطنز اور فضائی دفاعی مراکز سمیت ایران کے کلیدی جوہری و فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور ایران نے تل آویو، یروشلم اور اسرائیل کے مرکزی فوجی کمان پر میزائل حملے کیے ہیں۔
اسرائیل اور ایران ایک دوسرے پر مسلسل حملے
In response to Israeli strikes, Tehran launched multiple waves of missile attacks on Israel, under the name “Operation True Promise III”.
15 جون 2025

اسرائیل۔ایران

اسرائیل نے، جوہری افزودگی کو وجہ دِکھا کر،  ایران کے جوہری اور فوجی مقامات پر بھاری فضائی حملے شروع  کردیئے ہیں ۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، تہران نے "سچّا وعدہ آپریشن ۔3"  کے ذیل میں  اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں۔

یہ حملے دونوں ازلی حریفوں کے درمیان سب سے بڑے براہ راست فوجی تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، ایران میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں جوہری تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور میزائل اڈّے شامل ہیں۔

یہ حملے F-35 لڑاکا طیاروں، ڈرونوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے کیے گئے اور  حملوں میں  اصفہان، فردو، اراک، تہران اور مغربی ایران میں کئی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وہ مقامات اور فوجی تنصیبات جنہیں اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے مندرجہ ذیل ہیں:

نطنز جوہری تنصیب – صوبہ اصفہان

 ایران کی سب سے مضبوط افزودگی تنصیبات میں سے ایک 'نطنز ' پر حملے میں تنصیب  کے زمینی پائلٹ فیول افزودگی پلانٹ اور ارد گرد کے معاون ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ زیر زمین یورینیم ہالز زیادہ تر محفوظ رہے، لیکن اہم آپریشنل عمارتیں غیر فعال ہو گئی  ہیں۔

بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی 'آئی اے ای اے' نے تصدیق کی  ہےکہ افزودگی پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایرانی حکام نےتنصیب  پر تابکاری کی سطح میں کسی بھی قسم کی اضافے کی اطلاع نہیں دی۔

فردو جوہری تنصیب – قم

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، فردو جوہری تنصیب کو اسرائیلی حملوں کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ تنصیب تہران سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور سینٹری فیوج  تنصیبات کی میزبانی کرتی ہے۔

اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر

اصفہان میں واقع یہ تنصیب، جو تہران سے تقریباً 345 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، ہزاروں جوہری سائنسدانوں کو ملازمت فراہم کرتی ہے۔

یہ سائٹ یورینیم دھات کی پیداوار اور ایندھن کی ری پروسیسنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے اور  حملوں میں اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر

تہران سے 250 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع 'اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر' بھی  اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا۔

ایرانی حکام نے تصدیق کی کہ اس تنصیب کی "ساخت" کونقصان پہنچا ہے۔

تہران جنرل آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹر

 اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کا مرکزی کمانڈ مرکز، جو تہران میں واقع ہے، اسرائیلی حملوں کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔

پرچین ملٹری کمپلیکس

تہران سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع پرچین ملٹری کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کرمانشاہ میزائل بیس

 کرمانشاہ کے قریب ایک زیر زمین میزائل ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

جوابی حملوں میں ایران نے اسرائیل کے جن مقامات کو  نشانہ بنایا ہے مندرجہ ذیل ہیں:

کریا کمپلیکس – تل ابیب

 ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

نیواتیم اور اوودا ایئربیسیں

 ایرانی حملوں میں نیواتیم اور اوودا ایئربیسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

رہائشی عمارتیں – رمت گان، ریشون لیزیون، اور تل ابیب

 ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے رمت گان، ریشون لیزیون، اور تل ابیب میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دریافت کیجیے
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ