دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ سے ملاقات نے یوکرین میں امن کی راہ ہموار کی ہے:پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات  نے یوکرین میں امن کی راہ ہموار کی ہے، جس پر وہ چین میں ہونے والے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے
ٹرمپ سے ملاقات نے یوکرین میں امن کی راہ ہموار کی ہے:پیوٹن
/ AP
1 ستمبر 2025

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات  نے یوکرین میں امن کی راہ ہموار کی ہے، جس پر وہ چین میں ہونے والے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر شی جن پنگ کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم میں پوٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

پیوٹن نے فورم کو بتایا کہ ہم چین اور بھارت کی کوششوں اور تجاویز کو انتہائی سراہتے ہیں جن کا مقصد یوکرین کے بحران کے حل میں سہولت فراہم کرنا ہے ،مجھے امید ہے کہ الاسکا میں ہونے والے روس اور امریکہ کے حالیہ اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت بھی اس مقصد میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ  روز شی جن پنگ کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت کی کامیابیوں اور تنازعہ کے حل  کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ہے  جبکہ  وہ  دیگر  رہنماوں  کے  ساتھ بھی  دو طرفہ ملاقاتوں میں مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔

  پوٹین نے کہا کہ یوکرین کے تصفیے کو پائیدار اور طویل مدتی بنانے کے لئے، بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ضروری ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ تنازعے کا ایک حصہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی جاری کوششوں میں مضمر ہے۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ