دنیا
4 منٹ پڑھنے
چین نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
چین نے امریکی درآمدی مال پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
Two leaders held talks in South Korea at the end of October that effectively extended a delicate truce for a year.
5 نومبر 2025

چین نے، امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ معطلی میں ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے۔

چین نے امریکی درآمدی مال پر اضافی محصولات کے نفاذ  کے التوا میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس  فیصلے نے، گذشتہ ہفتے منعقدہ شی۔ٹرمپ مذاکرات میں طے پانے والے، معاہدے کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔

چین وزارتِ خزانہ نے، بیجنگ  ریاستی کونسل کے حوالے سے، بروز بدھ جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ " امریکی مصنوعات پر 24 فیصد محصول ایک سال کے لیے معطل اور  10 فیصد محصول برقرار رہے گا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ محصولات کے نفاذ میں  مذکورہ معطلی کا فیصلہ "چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے" کی رُو سے کیا گیا ہے اور 10 نومبر سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں مذاکرات کیے تھے۔ حالیہ مہینوں میں طے پانے والے متعدد مذاکرات کے بعد محصولاتی جنگ میں نافذ کی گئی  نازک جنگ بندی کی مدّت میں  ایک سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے منگل کے روز ، واشنگٹن  کےچینی درآمدات پر اضافی محصولات کو 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر نے اور اس فیصلے کے  10 نومبر سے نافذ  العمل ہونے کا، باقاعدہ اعلان کر دیا تھا۔

محصولات میں اضافہ

رواں  سال میں واشنگٹن اور بیجنگ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کئے جس کے نتیجے میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں جانب سے عائد کردہ  محصولات تین ہندسوں کی سطح تک پہنچ گئےاور تجارت شدید دھچکہ لگا۔

اس کے بعد سے دونوں طرف کے اعلٰی اقتصادی ماہرین نے متعدد دفعہ مذاکرات کر کے تناو اور اقتصادی جنگ بندی  کو یقینی بنایا لیکن درآمدی کنٹرول اور دیگر موضوعات پر تناو  جاری رہا۔

ایک اور بیان میں چین نے کہا ہے کہ  "ہم، مارچ کے مہینے میں اختیار کردہ اور امریکی زرعی مصنوعات کو نشانہ بنانے والی تدابیر کے اطلاق کو بھی روک دیں گے"۔

یہ تدابیر ،فینٹانیل کے موضوع پر چینی موقف  کی وجہ سے ، ٹرمپ کے چینی   مصنوعات پر اضافی محصولات کو دوگنا کرنے کے جواب میں اختیار کی گئی تھیں ۔حالیہ اتفاق کے بعد  یہ محصولات اگلے ہفتے سے 10 فیصد پر واپس آ جائیں گے۔

بیجنگ نے امریکی پولٹری، گندم، مکئی، اور کپاس پر 15 فیصد اضافی محصول عائد کیا تھا  اور امریکی سویابین، سور کا گوشت، گائے کا گوشت، ڈیری اور دیگر زرعی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصول لگادیا تھا۔ اس سے امریکی  کسانوں کو نقصان پہنچا تھا جو ٹرمپ کے حامیوں کا ایک بڑا حصّہ تشکیل دیتے ہیں۔

گذشتہ سال سویابین کی کُل امریکی برآمدات کا نصف سے زیادہ حصہ چینی برآمدات پر مشتمل تھا لیکن تجارتی تنازعہ گہرا ہوتے  ہی بیجنگ نے تمام آرڈر روک دیئے تھے۔

کشیدگی میں کمی

مذاکرات کے بعد، بیجنگ نے ایک سال کے لیے نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندی معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

نایاب دھاتیں ایک اسٹریٹجک شعبہ ہے جس پر چین کا غلبہ ہے اور یہ دفاع، آٹوموبائل اور صارفین کی برقی مصنوعات  کی تیاری کے لیے نہایت ضروری عنصر  ہیں۔

چین وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ " نایاب دھاتوں پر پابندی کی معطلی کے جواب میں واشنگٹن نے ،بلیک لسٹ شدہ غیر ملکی کمپنیوں کے 50 فیصد یا اس سے زیادہ حصص کے مالک  اداروں پر "اثاثہ فہرست" برآمدی پابندیوں  کے اطلاق میں ایک سالہ التوا پر اتفاق کر لیا ہے"۔

 امریکہ نے یہ بھی کہا  ہےکہ وہ ، چین کی جہاز سازی  صنعت کو نشانہ بنانے والی تدابیر کی فعالیت کو بھی ایک سال کے لئے روک دے گا۔

چین نے بھی  امریکی اقدام کے بعد اپنی "جوابی کارروائیوں" کو  ایک سال کے لیے منجمد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا
ریاست ورجینیا کی غزالہ ہاشمی پہلی مسلمان گورنر بن گئیں
اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے خارج کیا جائے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
سوڈان کو موجودہ خانہ جنگی تک لانے والے حالات و واقعات
آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں سوڈان کے شمالی کردفان صوبے میں درجنوں شہری ہلاک
ہماری فوج یوکرینی شہر پوکرووسک میں داخل ہو گئی ہے:روس
سابق وزیر اعظم کو پناہ کیوں دی؟پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے
امریکہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں:ٹرمپ
ہم، نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل، نہیں ہونے دیں گے: ٹرمپ
جمیکا: ہم متعدد فیلڈ ہسپتال قائم کریں گے
میکسیکو: سپر مارکیٹ میں دھماکہ، 23 افراد ہلاک
امریکہ اور چین، فوجی رابطوں کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں: ہیگسیتھ
ٹرمپ: میں امریکی فوج کو "مع اسلحہ" نائیجیریا بھیج سکتا ہوں