5 نومبر 2025
چینی خلابازوں کے ایک گروپ کو ان کی خلائی شٹل کو مبینہ طور پر ایک چھوٹے ملبے کے ٹکڑے سے نقصان پہنچنے کے باعث کرہ ارض کو لوٹنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز متوقع ان کی واپسی، اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
شینزو-20 مشن سے منسلک تین خلاباز اپریل میں تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچے تھے اور اپنی چھ ماہ پر محیط ڈیوٹی پوری کر کے واپسی کی تیاری میں تھے۔
اس گروپ میں ٹیم لیڈر چن ڈونگ، فائٹر پائلٹ چن ژونگرئی اور انجینئر وانگ جیے شامل ہیں۔
شینزو-21 مشن کے خلاباز جنہوں نے ان کی جگہ فرائض سنبھالنے تھے ، ہفتے کے روز کامیابی سے خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے تھے۔















