دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا: زلزلوں سے تباہ شدہ 58,000 سے زائد عمارتوں کے مناظر
ناسا کے جاری کردہ سیٹلائٹ اعداد و شمار کے مطابق وینزویلا میں آنے والے دو تباہ کُن زلزلوں میں 58 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر  ہوئی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں
ونیزویلا: زلزلوں سے تباہ شدہ 58,000 سے زائد عمارتوں کے مناظر
وینزویلا کے لا گوائرا میں ملک کو تباہ کرنے والے دوہرے زلزلوں کے بعد ایک منہدم عمارت کا فضائی منظر۔ / اے ایف پی

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے جاری کردہ سیٹلائٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے وینزویلا میں آنے والے دو تباہ کُن زلزلوں کے نتیجے میں 58 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر  ہوئی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

زلزلوں میں تقریباً 1,700 افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

 زلزلوں کی شدت بالترتیب 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے میں ملک میں آنے والے طاقتور ترین زلزلے تھے۔

اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کوری شیر اور جیمون وان ڈین ہوک کے مطابق "متاثرہ علاقے میں تقریباً 58,870 عمارتیں جزوی شکل میں متاثر ہوئی یا مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔"

یہ اندازہ 25 جون کو، یعنی زلزلے کے اگلے روز، جمع کیے گئے سیٹلائٹ ریڈار ڈیٹا کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

دونوں محققین نے یورپی خلائی ایجنسی کے اعلیٰ ریزولوشن ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ "سینٹی نل۔1" سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے  لکھا ہے کہ "یہ ایک ابتدائی اور فوری جائزہ ہے اور  سطح زمین  پر اچانک آنے والی ان تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو زلزلے سے ہونے والے نقصان سے مطابقت رکھتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا ہے  کہ اس تعداد کو صرف ایک ابتدائی اشارہ سمجھا جانا چاہیے، کیونکہ اس کی زمینی سطح پر ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ زلزلے میں 855 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ عمارتوں میں سے 189 "مکمل طور پر منہدم" ہو چکی ہیں۔

ناسا نے کہا  ہےکہ اس کے سیٹلائٹوں  نے جو تصاویر اور ڈیٹا اکٹھا کیا ہے اس نے  نقصان کا اندازہ لگانے  اور امدادی  کارروائیوں کی مؤثر رہنمائی  میں زمینی ٹیموں کی بہت مدد کی ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے