دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے:سوبیانین
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے آج صبح بتایا ہے کہ ماسکو یوکرین کی طرف سے کیے گئے ایک "بڑے پیمانے" کے ڈرون حملے کو ناکام بنا رہا ہے جس میں کئی ڈرون ایک آئل ریفائنری تک پہنچ گئے ہیں
ماسکو بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے:سوبیانین
ماسکو / Reuters

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے آج صبح بتایا ہے کہ ماسکو یوکرین کی طرف سے کیے گئے ایک "بڑے پیمانے" کے ڈرون حملے کو ناکام بنا رہا ہے جس میں کئی ڈرون ایک آئل ریفائنری تک پہنچ گئے ہیں۔

یوکرین نے گزشتہ مہینوں میں روس پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، اور وہ باقاعدگی سے تیل صاف کرنے والی تنصیبات اور اس کے برآمدی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 اس کا مقصد روس کی جنگی کوششوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے والی ایندھن کی آمدنی کو کمزور کرنا ہے، جو اب اپنے پانچویں سال میں داخل ہو چکی ہے۔

سوبیانین نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ "فضائی دفاعی افواج بڑے پیمانے پر ہونے والے حملے کو ناکام بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کئی ڈرون روسی دارالحکومت کی ایک بڑی ریفائنری 'ایم این پی زیڈ' (MNPZ) تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔"

میئر نے یہ واضح کیے بغیر کہ آیا ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں، کہا کہ حملے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں"۔

سوبیانین نے صبح 7:00 بجے سے ٹھیک پہلے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے رات کے دوران 43 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

منگل کے روز یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے ماسکو کے بالکل باہر ایک بڑی آئل ریفائنری میں آگ لگا دی تھی اور نقصان پہنچایا تھا۔ ابھی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا جمعرات کو بھی اسی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کے تقریباً روزانہ فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے واشنگٹن کی قیادت میں سفارتی کوششیں رک گئی ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے