پاکستان کے فضائی آپریشن میں ہفتے کی رات تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ہفتے کی شب تازہ اعداد و شمار اور نئی پیشرفت سے آگاہی کرائی۔

By
Përleshjet kufitare midis Pakistanit dhe Afganistanit vazhduan edhe të mërkurën / AA

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان  کےافغانستان میں آپریشنز  جاری ہیں جس میں اب تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ہفتے کی شب  تازہ اعداد و شمار اور نئی پیشرفت  سے آگاہی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ میں افغانستان کو بھاری جانی مالی نقصان پہنچا ہے، دو دنوں میں افغانستان کے352 فوجی ہلاک جبکہ 535 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پوسٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے۔ جوابی کارروائیوں میں 171 ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ افغانستان میں 41 مقامات پر فضائی آپریشنز کامیابی سے سر انجام دیے گئے۔

اس سے قبل  صبح کے وقت  وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے    جنگ کی صورتحال سے آگاہی کرائی تھی۔