امریکہ: وینزویلا کو ہم چلائیں گے

جب تک ہم ایک محفوظ، مناسب اور محتاط عبوری عمل کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہو جاتے وینزویلا کا  نظام ہمارے ہاتھ میں رہے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

By
Trump holds press conference following US military attacks on Venezuela, in Palm Beach. / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی گرفتاری کے لئے کئے گئے فوجی حملوں کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جب تک سیاسی عبوری عمل مکمل نہیں ہو جاتا وینزویلا کو امریکہ چلائے گا"۔  

صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک پیرس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ جب تک ہم ایک محفوظ، مناسب اور محتاط عبوری عمل کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہو جاتے وینزویلا کا  نظام ہمارے ہاتھ میں رہے گا۔ اگر ضروری ہوا تو امریکی فوج    دوسرے اور "بہت بڑے"  حملوں  کے لیے بھی تیار ہے۔

مار۔اے۔لاگو رہائش گاہ سے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا  ہےکہ امریکی فوج نے مادورو کی گرفتاری کا  آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں بلیک آؤٹ کرا دیا تھا۔کاراکاس کی روشنیوں کو بڑی حد تک بند کر دیا گیا تھا اور یہ ہم نے اپنی  ایک مخصوص مہارت کے ساتھ کیا  تھا"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ " آپریشن میں امریکی فضائی، برّی اور بحری افواج کا استعمال کیا گیا  اور آپریشن، امریکی تاریخ میں امریکی فوجی قوت اور صلاحیت کے سب سے حیران کن، مؤثر اور طاقتور  اظہار کی مثالوں   میں سے ایک تھا"۔

امریکہ کی نظریں وینزویلا کے تیل پر

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں لیکن سرمایہ کاری کے فقدان اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار  کُل صلاحیت کے صرف ایک حصے تک محدود ہے۔

لندن کے توانائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق وینزویلا کے ذخائر عالمی ذخائر کا تقریباً 17 فیصد یعنی 303 بلین بیرل ہیں جو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی رہنما سعودی عرب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ محکمہ  توانائی کے مطابق یہ ذخائر زیادہ تر مرکزی وینزویلا کے اورینوکو خطے میں ہیں، جس کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار مہنگی ہوتی ہے، مگر تکنیکی طور پر نسبتاً آسان ہے۔

ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا  ہےکہ "ہم اپنی بڑی تیل کمپنیوں کو وینیزویلا بھیج رہے ہیں"۔