دنیا
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
گوتیرس نے ایک سرکاری بیان میں کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ بندی کو مستقل کیا جائے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دی جائے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جائے
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
انتونیو گوتیرس / AA [FILE]

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے 7 اکتوبر کی تیسری برسی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتیرس نے ایک سرکاری بیان میں کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ بندی کو مستقل کیا جائے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دی جائے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جائے۔

 انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ "پورے خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک سیاسی راستہ تلاش کرے۔

گوتیرس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ برسی صرف سوگ منانے سے بڑھ کر ہونی چاہیے "اس برسی کو نہ صرف سوگ کا ایک اور سال قرار دیا جائے، بلکہ ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک نئے عزم کا نشان بھی بنایا جائے، ایک ایسا مستقبل جس میں اسرائیلی اور فلسطینی امن اور سلامتی کے ساتھ اپنے حقوق، وقار اور امنگوں کی تکمیل کے ساتھ شانہ بشانہ رہ سکیں۔"

گوتیرس نے کہا کہ فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان، نقل مکانی اور تباہی" برداشت کی ہے، ان کے مصائب کا بھی اب خاتمہ ہونا چاہیے۔

اس محصور علاقے میں اسرائیل کی برسوں پر محیط نسل کشی کی جنگ میں 74,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گوتیرس نے اعتراف کیا کہ اکتوبر 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی عارضی جنگ بندی سے محدود ریلیف ملا، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ابھی تک سیکیورٹی، مناسب انسانی امداد یا بحالی اور امن کا کوئی معتبر راستہ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اکتوبر 2023 سے، اسرائیل نے خطے میں اپنی جنگوں کو وسعت دی ہے، جنوبی لبنان پر حملہ کیا ہے اور فروری کے آخر میں امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف براہِ راست مسلح تصادم میں داخل ہوا ہے۔



 

دریافت کیجیے
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ