جمہوریہ کانگو کے جنوب مغربی علاقے میں ایک فضائی حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو فوجی جرنیل اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
نائب گورنر ریمی ساکی نے ہفتہ کو رپورٹرز کو بتایا کہ ہوائی جہاز جمعہ کو کوانگو صوبے کے دارالحکومت کینجے میں گر گیا۔
ساکی نے کہا، 'ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 13 بتائی گئی تھی ، تاہم جائے حادثہ سے ایک بچہ سمیت 17 لاشیں بازیاب ہوئی ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ چھوٹا طیارہ کیکویت ہوائی اڈے سے کنشاسا کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن تقریباً پندرہ منٹ بعد ہی یہ گر گیا جس پر اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔
فوج نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں فوجی افسران سرکاری مشن پر تھے۔
دفتر نے X پر پوسٹ میں کہا کہ صدر فیلکس تشیسکیدی نے حادثے کی تفصیلات اور وجہ معلوم کرنے کے لیے مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے 'متاثرین کے اہل خانہ اور لواحقین سمیت سکیورٹی فورسز سے دلی تعزیت کی ہے'۔


















