دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین زیلینسکی کی قیادت میں کوئی بھی علاقہ نہیں چھوڑے گا: یرمک
جب تک زیلنسکی صدر ہیں، کوئی بھی اس بات کا حساب کتاب  نہ کرے کہ ہم زمین چھوڑ دیں گے۔  انہوں نےکیف کے اس دیرینہ موقف کی تصدیق کی کہ وہ روسی افواج کے زیرِ قبضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہو گا
یوکرین زیلینسکی کی قیادت میں کوئی بھی علاقہ نہیں چھوڑے گا: یرمک
یرماک نے کہا کہ کسی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ زیلنسکی روسی افواج کے زیرِ قبضہ زمین چھوڑ دیں گے۔ [فائل فوٹو] / Reuters
28 نومبر 2025

یوکرینی چیف آف اسٹاف اندری یرمک نے جمعرات کو  دی اٹلانٹک سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  صدر وولودیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ امن کے بدلے کسی علاقے کی حوالگی پر رضا مند نہیں ہوں گے۔

یِرمک نے  کہا، "جب تک زیلنسکی صدر ہیں، کوئی بھی اس بات کا حساب کتاب  نہ کرے کہ ہم زمین چھوڑ دیں گے۔  انہوں نےکیف کے اس دیرینہ موقف کی تصدیق کی کہ وہ روسی افواج کے زیرِ قبضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہو گا۔”

یرمک کے بیان سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا تھا کہ ماسکو  کے حملے اسی صورت ختم  ہوں  گے جب یوکرینی فوجیں ان علاقوں سے دستبردار ہو جائیں گی جنہیں کریملن اپنا حصہ قرار دیتا ہے  اور خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو روسی قوتیں انہیں زبردستی قبضے میں لے لیں گی۔

کھرغزستان کے دورے کے دوران پوتن نے کہا: "اگر یوکرینی افواج ان علاقوں کو چھوڑ دیں  جن پر ہم قابض ہیں، تو ہم جنگی کارروائیاں روک دیں گے۔ اگر وہ ایسا نہ کریں، تو ہم اسے عسکری طریقے سے حاصل کر لیں گے۔"

روس اس وقت تقریباً یوکرین کے  ایک بٹا پانچ  حصے پر قابض ہے، اور زیرِ قبضہ زمین کی حیثیت امن عمل کی مرکزی رکاوٹوں میں سے ایک بنی ہوئی ہے۔

روسی فوج نے مشرقی یوکرین میں  جہاں یوکرینی افواج تعداد اور جنگی آلات کے لحاظ سے کمزور ہیں سست مگر مسلسل پیش قدمی جاری رکھی ہے ۔

امریکی امن منصوبہ

دریں اثنا، واشنگٹن نے جنگ ختم کرنے کی کوششیں دوبارہ تیز کر دی ہیں اور ایک غیر متوقع امن منصوبہ پیش کیا ہے ، جس کے بارے میں امریکی حکام کا خیال ہے کہ  اس کی بدولت  مستقبل میں ماسکو اور کیف دونوں کے ساتھ بات چیت میں بہتر ی لائی جائیگی۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کا ایک ابتدائی مسودہ — جو یورپی اتحادیوں کی رائے کے بغیر تیار کیا گیا تھا — اس تصور کا حامل تھا کہ یوکرین مشرقی دونتسک صوبے سے پیچھے ہٹ جائے اور امریکہ عملی طور پر دونتسک، کریمیا اور لوہانسک کو روسی علاقہ تسلیم کر لے۔

کیف نے ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے  جو روس کے زیر ِ قبضہ  علاقوں کو جائز حیثیت دے۔

یوکرینی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی مذاکراتی سمجھوتے میں مغرب کی جانب سے ایسی مضبوط سلامتی ضمانتیں شامل ہونی چاہئیں جو مستقبل میں روسی حملوں کو روک سکیں۔

 

دریافت کیجیے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
چند امریکی فوجی  قیدی بنالیے گئے ہیں:لاریجانی
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
ترکیہ کے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ