مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ: شدید بارشوں نے غزّہ کی پہلے سے تباہ حال شرائط کو مزید بگاڑ دیا ہے
شدید بارشوں نے خیموں کو پانی سے بھر  دیا اور علاقے میں، بچوں میں ہائپو تھرمیا اور فلُو جیسی، بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے: فرحان حق
اقوام متحدہ: شدید بارشوں نے غزّہ کی پہلے سے تباہ حال شرائط کو مزید بگاڑ دیا ہے
حق نے "بے پناہ ضروریات" پر زور دیا، اور مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کی کارروائیوں پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں یا اٹھا لی جائیں۔ / AP
 

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں نے غزّہ کی پہلے سے تباہ حال شرائط کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ سینکڑوں  فلسطینی نقل مکانوں کی آبادی پر مشتمل   خیمہ بستیوں  میں سیلابی ریلوں  نے علاقے کی کچھ نہیں تو نصف  آبادی کو مستقل بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے جمعرات کومنعقدہ  نیوز کانفرنس میں دفترِ ہم آہنگی برائے امورِ انسانی 'OCHA ' کے حوالے سے کہا ہے کہ "شدید بارشوں نے خیموں کو پانی سے بھر  دیا ہے۔ لوگوں کے پاس بچا کھُچا جو کچھ بھی تھا سب بارانی پانی سے شرابور ہو گیا ہے اور علاقے میں، بچوں میں ہائپو تھرمیا اور فلُو جیسی، بیماریوں کے  خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے"۔

حق نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کے فوری مشترکہ ردِعمل  نظام قائم کرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور سول سوسائیٹیاں غزّہ بھر میں خیمے، ترپالیں، گرم کپڑے ، کمبل اور حفظانِ صحت کے سیٹ تقسیم کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں محصور علاقے میں فوری مشترکہ ردِعمل  نظام نے جمعرات کی صبح سے اب تک 'سیلاب کی 160 سے زائد  اطلاعات' پر کارروائی کی ہے"۔

حق نے کہا  ہےکہ اقوامِ متحدہ کے مقامی شراکت دار سیلاب کی تیاری میں فلسطینی خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔ خیموں کے گرد  ریت کا بند باندھنے کے لئے آٹے کے خالی  تھیلے  تقسیم کئے جا رہے ہیں اور جہاں ممکن ہو اوزار اور ریت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " فوری مشترکہ ردِعمل  نظام  کے تحت850,000 نقل مکانوں   پر مشتمل 760 سے زائد آبادیوں  میں  سب سے زیادہ سیلابی خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انسانوں کی یہ تعداد  غزہ کی آبادی کا تقریباً 40 فیصد بنتا ہے" ۔

حق نے 'بڑے پیمانے کی  ضروریات' پر زور دیا اور کہا ہے کہ 'انسانی سہولیات کی کارروائیوں پر پابندیاں نرم یا  بالکل ختم کی جانی چاہئیں۔اس میں زیادہ تر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) پر جاری پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے، جو شدید پابندیوں  کے باوجود امدادی کاروائیوں کو وسعت دینا اور عوام الناس کی خدمت   کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نےغزّہ میں امدادی سامان کی وسیع تر فراہمی کے لئے  مزید گزرگاہیں اور راستے کھولنے کی ضرورت  پر بھی زور دیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے