سیاست
2 منٹ پڑھنے
روانڈا، امریکہ سے جلاوطن کئے گئے 250 افراد قبول کرے گا
ہم، ٹرمپ انتظامیہ کے جلا وطنی پروگرام کے تحت امریکہ سے 250 جلاوطنوں کو قبول کریں گے: روانڈا
روانڈا، امریکہ سے جلاوطن کئے گئے 250 افراد قبول کرے گا
(FILE PHOTO) Rwanda's government spokesperson Yolande Makolo during a news conference in Kigali, Rwanda. / Reuters

روانڈا نے بروز منگل جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "ہم، امریکی حکومت کے ساتھ طے کئے گئے  معاہدے کی رُو سے ٹرمپ انتظامیہ کے، غیرقانونی تارکین وطن  کی تیسرے ملک کی طرف، جلاوطنی  پروگرام کے تحت امریکہ سے 250 جلاوطنوں کو  قبول کریں گے۔

امریکہ، افریقی ممالک کے ساتھ مزید معاہدے کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے اور "بدترین مجرم" قرار دیئے گئےافراد کو جلاوطن کیا جا سکے۔

روانڈا حکومت کی ترجمان یولانڈ میکولو نے ایک ای میل میں اس معاہدے کی تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، انہوں نے جلاوطنی کے عمل کے لیے کسی معّینہ  وقت کا ذکر نہیں کیا۔

امریکہ پہلے ہی 13 افراد کو دو دیگر افریقی ممالک، جنوبی سوڈان اور ایسواتینی، بھیج چکا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ،  وینزویلا کے سینکڑوں شہریوں کو بھی  کوسٹا ریکا، السلواڈور اور پاناما جلاوطن کر چُکا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ ماہ جنوبی سوڈان بھیجے گئے آٹھ افراد اور ایسواتینی بھیجے گئے پانچ افراد کو امریکہ میں سزا یافتہ خطرناک مجرم قرار دیا تھا۔ ان دونوں ممالک نے امریکہ کے ساتھ طے کردہ معاہدوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  مشرقی افریقہ کے ملک 'روانڈا' کی آبادی تقریباً 15 ملین ہے۔ اس نے  2022 میں برطانیہ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ ان مہاجرین کو قبول کرے گا جن کی پناہ کی درخواستیں برطانیہ میں زیر غور تھیں۔

یہ متنازع معاہدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر افراد کی جانب سے غیر اخلاقی اور ناقابل عمل قرار دیا گیا تھا اور بالآخر اسے ختم کر دیا گیا تھا۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے 2023 میں اس معاہدے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

روانڈا نے مئی میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ جلاوطنی کے معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک