سیاست
3 منٹ پڑھنے
روس-یوکرین معاہدے سے دونوں فریق 'بہت خوش' نہیں ہوں گےا، ونس
ایک سفارتی رکاوٹ دور ہو گئی ہے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے آمادہ  کر لیا ہے۔
روس-یوکرین معاہدے سے دونوں فریق 'بہت خوش' نہیں ہوں گےا، ونس
وینس کا کہنا ہے کہ الاسکا میں تین اطرافہ ملاقات سے قبل ٹرمپ اور زیلینسکی کے درمیان ملاقات سود مند نہیں ہوگی۔ / AP Archive

  ٹرمپ انتظامیہ روس اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان سہ فریقی ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش میں ہے تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی بھی مذاکراتی معاہدے سے کوئی بھی فریق مکمل طور پر خوش نہیں ہوگا،  ۔

وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ "روس اور یوکرین دونوں شاید آخر میں اس معاہدے سے ناخوش ہوں گے۔"

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ "ایسا مذاکراتی حل تلاش کر رہی ہے جس کے ساتھ یوکرین اور روس دونوں گزارا کر سکیں، جہاں وہ نسبتاً امن کے ساتھ رہ سکیں اور خونریزی ختم ہو۔"

وینس نے کہا کہ ایک سفارتی رکاوٹ دور ہو گئی ہے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے آمادہ  کر لیا ہے۔

وینس نے کہا، "سب سے اہم رکاوٹوں میں سے ایک یہ تھی کہ ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ وہ زیلنسکی کے ساتھ  ایک میز پر کبھی بھی نہیں آئیں گے اور صدر نے اب اس کو تبدیل کر دیا ہے۔"

وینس نے کہا کہ انتظامیہ اب تینوں رہنماؤں کی ملاقات کے شیڈول پر کام کر رہی ہے، کیونکہ ٹرمپ اور پوتن جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا میں جنگ پر بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا پوتن کو ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے زیلنسکی سے ملنا چاہیے، تو وینس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ یہ "فائدہ مند" ہوگا۔

انہوں نے کہا، "میرے خیال میں بنیادی طور پر امریکی صدر کو ہی ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔"

پوتن نے جمعرات کو کہا  تھا کہ انہیں زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ضروری حالات پیدا کیے جانے چاہئیں۔ این بی سی نیوز نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس یوکرینی رہنما کو الاسکا مدعو کر سکتا ہے۔

ڈرون حملے جاری

دوسری جانب، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کے ایک ڈرون حملے میں تولا کے علاقے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

وزارت نے کہا کہ حملے کا ہدف ماسکو اور دیگر علاقے بھی تھے۔

تولا کے گورنر دمتری ملیایف نے ٹیلیگرام پر کہا  ہے کہ اس حملے کے بعد دو افراد کو اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا  ہے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فضائی دفاعی یونٹوں نے اتوار کی رات تین گھنٹوں کے دوران یوکرین کے 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن میں سے 11 تولا کے علاقے میں، ایک ماسکو کے علاقے میں اور باقی روس کے جنوب اور مغرب کے چار دیگر علاقوں میں مار گرائے گئے۔

 

دریافت کیجیے
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا