سیاست
2 منٹ پڑھنے
بھارت کی طرف سے افغان طالبان کی کشمیر حملے کی مبینہ مذمت پر شکریہ
افغان وزیر خارجہ کے بیان میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
بھارت کی طرف سے افغان طالبان کی کشمیر حملے کی مبینہ مذمت پر شکریہ
India claims Taliban condemned the deadly Pahalgam attack, but the Afghan government's statement makes no mention of it. / Photo: Reuters / Reuters

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ہم منصب نے 22 اپریل کو کشمیر میں ہونے والے  دہشت گرد حملے  کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان  تناو پیدا ہوا۔۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کی شام افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ " خوش آئند   مذاکرات " کیے ہیں۔

جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی  پوسٹ میں "پہلگام دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر افغان انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔"

تاہم، افغان وزیر خارجہ کے بیان میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے کہا کہ متقی نے "تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور افغانستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری روابط کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔"

بھارت نے پاکستان پر پہلگام حملہ آوروں سے تعاون کرنے کا الزام عائد کر رکھا  ہے ۔ پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، بھارت اور پاکستان کے درمیان چار دن تک  تصادم ہوا ، جس نے عالمی خدشات کو جنم دیا کہ یہ ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے، لیکن ہفتے کے روز جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔

7 مئی سے ہونے والے فوجی تبادلوں میں دونوں طرف سے تقریباً 70 افراد، جن میں درجنوں شہری شامل ہیں، ہلاک ہوئے۔

افغانستان نے گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ "خطے کے مفاد میں نہیں" ہے، جب کہ جوہری ہتھیاروں  کے مالک  حریفوں نے ایک دوسرے پر توپ خانے کی گولہ باری کی۔

 

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی