دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی فوج کے، ایرانی بحری اور میزائل اہداف پر، حملے
ہم  نے ایران کے جنوبی علاقے میں میزائل لانچر والے مقامات اور بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنا یا ہے: امریکہ
امریکی فوج کے، ایرانی بحری اور میزائل اہداف پر، حملے
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ایران میں 'اپنے دفاع' میں حملے کیے ہیں۔ (فائل فوٹو) / AP

امریکہ نے کہا ہے کہ "ہم  نے ایران کے جنوبی علاقے میں متعدد حملے کئے ہیں جن میں میزائل لانچر والے مقامات اور بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم' کے ترجمان  ٹِم ہاکنز نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ "امریکی فوج نے آج ایرانی فوج  کے پیدا کردہ خطرات کے مقابل  اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لیے جنوبی ایران میں دفاعی نوعیت کے حملے کیے ہیں"۔

ہاکنز نے کہا ہے کہ اہداف میں میزائل فائرنگ کے مقامات اور بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش میں مصروف  ایرانی کشتیاں شامل تھیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے"۔

ہاکنز نے حملوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں  تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ  نے پیر کی صبح  شائع کردہ خبر میں کہا ہے  کہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس اور خلیجی ساحل کے قریب واقع سیرک اور جاسک کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری 'فارس خبر ایجنسی'  نےکہا ہے کہ بندر عباس کے مقامی رہائشیوں نے کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں تاہم ابتدائی طور پر دھماکوں کی درست جگہ اور نوعیت واضح نہیں ہو سکی۔

ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ ایران کے خلیج فارس سے متصل جنوبی علاقوں سیرک اور جاسک کے اطراف میں بھی بیک وقت اسی نوعیت کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

نیم سرکاری مہر خبر ایجنسی کے مطابق کارروائیوں کے بعد بندر عباس کے بندرگاہی شہر میں صورتحال قابو میں ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا خوف: کہیں ٹرمپ ایک محدود ایران معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں