دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ہم، ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے
اگر ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ بحال کیا تو امریکہ نہایت تیزی سے نئے حملے شروع کر دے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ: ہم، ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے
"You know, they could've made a deal the last time before we went through a big attack on them," Trump said. / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے جون کے مہینے میں تباہ کئے گئے  ایٹمی پروگرام کو دوبارہ بحال کیا تو امریکہ نہایت تیزی سے نئے حملے شروع کر دے گا۔

بروز سوموار  فلوریڈا میں  مار-اے-لاگو رہائش گاہ سے  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے استقبال کے دوران اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا  ہے کہ "ایران کی دوبارہ مستحکم ہونے کی کوششوں سے متعلق خبریں  میرے کانوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اگر   ایسا ہے تو ہمارا انہیں روکنا ضروری ہے اور ہم انہیں سخت شکل میں نشانہ بنائیں گے"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم ابھی بھی  ایک 'معاہدے' پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یہ معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ عقلی ہو گا۔آپ جانتے ہیں کہ  پچھلی بار ہمارے ان پر حملے سے قبل ان کے پاس موقع تھا،  وہ کوئی معاہدہ کر سکتے تھے "۔

گذشتہ  موسم گرما میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے دوران ٹرمپ نے اسرائیل سے  ایران پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم اسرائیل نے بلا اشتعال ایران پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے سے 12 روزہ جنگ شروع ہوئی جو آخر کار ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان  جوہری  تنصیبات پر امریکی حملوں کے ساتھ ختم ہوئی تھی۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ