غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
ہم ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں:نیتین یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر ایسے ممالک کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں
ہم ایسے ممالک کی تلاش میں ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں:نیتین یاہو
/ AP

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر ایسے ممالک کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔

نیتن یاہو نے پیر کے روز اجلاس کے آغاز پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر ایسے ممالک کی تلاش میں کام کر رہا ہے جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل فراہم کریں۔

اسرائیلی رہنما نے مزید کہا کہ امن ان فلسطینیوں کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے جو اسرائیل کی تباہی کے خواہاں نہیں ہیں ، لیکن اس بات پر زور دیا کہ "سلامتی کی خود مختار طاقت ہمیشہ ہمارے ہاتھوں میں رہتی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دو ریاستی حل ممکن ہے، ٹرمپ نے جواب دیا: "میں نہیں جانتا" اور یہ سوال نیتن یاہو کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے بار بار فلسطینی ریاست کی مخالفت کی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے فلسطینیوں کو ایک ریاست دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یہ ہماری تباہی کا  پلیٹ فارم ہو گا۔

نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد حماس کی اسرائیل میں ایک ریاست تھی لیکن انہوں نے اسے تباہ کر دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حماس جنگ بندی پر رضامند ہے۔

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے ایک خط بھی پیش کیا۔

انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ آپ اس کے مستحق ہیں۔

اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہاکہ آپ کی طرف سے  یہ بہت معنی خیز  جواب ہے۔

 ایران کے ساتھ جھڑپیں

 دونوں رہنماؤں نے ایران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہو جائے گی اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ "صحیح وقت پر" تہران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے ہونے والے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران سے مذاکرات طے کیے ہیں اور وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ 

 

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یہ ملاقات 'اگلے ہفتے' ہو گی۔ 

ایران پر ایک اور حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔

  مجھے امید ہے کہ یہ ختم ہو گیا ہے. ، میرے خیال میں ایران ملنا چاہتا ہے، میرے خیال میں وہ امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور میں اس کے حق میں ہوں۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی