سیاست
2 منٹ پڑھنے
زیلنسکی نے ٹرمپ کے آگے گٹھنے ٹیک دیئے،تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی  تکرار 'افسوسناک' تھی، وہ دیرپا امن لانے کے لیے امریکی صدر کی قیادت میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں
00:00
زیلنسکی نے ٹرمپ کے آگے گٹھنے ٹیک دیئے،تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ
/ Getty Images
6 مارچ 2025

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی  تکرار 'افسوسناک' تھی، وہ دیرپا امن لانے کے لیے امریکی صدر کی قیادت میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ 'چیزوں کو درست کیا جائے'۔

منگل کے روز یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے کیف کو دی جانے والی فوجی امداد راتوں رات روک دی تھی، جس کے چند روز بعد زیلنسکی کی ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں تلخی پیدا ہو گئی تھی، جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے رہنما سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ہماری ملاقات اس طرح سے نہیں ہوئی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔ افسوس کی بات ہے کہ ایسا اس طرح ہوا۔ زیلنسکی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یہ چیزوں کو درست کرنے کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں اور میری ٹیم صدر ٹرمپ کی مضبوط قیادت کے تحت کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ امن قائم ہو سکے۔

زیلنسکی کے بیان میں امریکہ کی جانب سے فوجی امداد کی معطلی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، یہ ٹرمپ انتظامیہ کا تازہ ترین اقدام ہے جس نے یوکرین میں جنگ کے بارے میں امریکی پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے اور ماسکو کے بارے میں زیادہ مصالحانہ موقف اختیار کیا ہے۔

 

یوکرین کے رہنما نے کہا کہ کیف مستقبل میں امریکہ کے ساتھ تعاون اور مواصلات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ہم واقعی اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ امریکہ نے یوکرین کی خودمختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے میں کتنا مدد کی ہے۔

ہم میں سے کوئی بھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتا۔ یوکرین دیرپا امن لانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرین کے لوگوں سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان