ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا پاکستان میں سیلاب سے بھاری نقصانات پر اظہارِ تعزیت
پاکستان میں سیلاب کے باعث جانوں کے ضیاع پر ہمیں  دلی صدمہ پہنچا ہے، ترک دفترِ خارجہ
ترکیہ کا پاکستان میں سیلاب سے بھاری نقصانات پر اظہارِ تعزیت
زیادہ تر جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی جگہوں پر رابطے منقطع ہو گئے۔ / AA
16 اگست 2025

ترکیہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے " پاکستان میں سیلاب کے باعث جانوں کے ضیاع پر ہمیں  دلی صدمہ پہنچا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا، "ہم اس آفت میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے کی مغفرت کے دعا گو ہیں اور پاکستانی عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔"

پاکستانی حکام کے مطابق، ہفتے کے روز شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 321 تک پہنچ گئی۔

زیادہ تر ہلاکتیں خیبر پختونخوا کے شمال مغربی صوبے میں ہوئیں، جہاں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 307 افراد جاں بحق ہوئے۔

گلگت بلتستان میں پانچ افراد اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، جسے آزاد جموں و کشمیر بھی کہا جاتا ہے، میں نو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعدد علاقوں میں موبائل فون ٹاورز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

مزید سیلاب کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا ایک اور سلسلہ جمعہ سے شروع ہو کر 10 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بلند پہاڑی علاقوں میں برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہو گئی ہے، جس سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مون سون کی بارشیں، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک جاری رہتی ہیں، جنوبی ایشیا بشمول پاکستان میں اکثر تباہی کا باعث بنتی ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں نے ان کی شدت اور غیر یقینی کو بڑھا دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان