سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہم "نئے طریقے" استعمال کر رہے ہیں
دشمن کے کثیر السطحی دفاعی نظام کو اس طرح متاثر کیا گیا ہےکہ یہ دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانا شروع ہو گئے ہیں: ایران پاسدارانِ انقلاب فورسز
ایران: ہم "نئے طریقے" استعمال کر رہے ہیں
"Effective, targeted and more devastating" operations will continue , IRGC says. / AP
16 جون 2025

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورسز (IRGC) نے کہا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز آٹھویں حملے کے دوران اسرائیل کے کثیر السطحی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے لیے نئے طریقے استعمال کیے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگ گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا  ہےکہ اس حملے میں ، پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کن، انٹیلی جنس اور جدید آلات کا استعمال کیا گیاجس کی وجہ سے  اسرائیلی دفاعی نظام میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے کثیر السطحی دفاعی نظام کو اس طرح متاثر کیا گیا  ہےکہ یہ دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانا شروع ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا  ہےکہ باوجودیکہ اسرائیل کو امریکی اور مغربی دفاعی ٹیکنالوجی کی مکمل حمایت حاصل ہے ہماری اختیار کردہ   جدتوں کی بدولت زیادہ سے زیادہ میزائل حملے کامیابی سے اپنے اہداف پر  پہنچےہیں ۔

ایران نے اس کاروائی کو مرحوم کمانڈروں کے وعدوں کی تکمیل قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی ایران کے خلاف دشمن  صیہونیوں اور امریکیوں کے حساب کتاب اور اندازے مکمل طور پر غلط تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ "جعلی انتظامیہ" کے کلیدی اہداف کے خلاف "موثر، ہدفی اور زیادہ تباہ کن" کارروائیاں اس کے "مکمل خاتمے" تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کےحملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔اس جانی نقصان نے جمعہ کی صبحایران پر  اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والے اور تاحال  جاری  تنازعے میں  مزید شدت پیدا کر دی ۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کی  جوہری اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان