سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ ایران کے یورینیم کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی آپریشن پر غور کر رہا ہے: رپورٹ
امریکی انتظامیہ ایران سے افزودہ شدہ یورینیم کو محفوظ کرنے یا نکالنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس میں مشترکہ خصوصی آپریشنز بھی شامل ہیں۔
امریکہ ایران کے یورینیم کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی آپریشن پر غور کر رہا ہے: رپورٹ
رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا مقصد اس مشن کے ذریعے ایران کی جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو کم کرنا ہے۔ [فائل فوٹو] / AP

سی بی ایس نیوز نے جمعہ کو متعدد افراد کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے بلند سطح کی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو محفوظ بنانے یا نکالنے اور اس سلسلے میں مشاورت اس خصوصی مشن کے لیے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ (JSOC) کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے ۔

ایک ذرائع نے سی بی ایس کو بتایا کہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اور آپریشن کے وقت کا تعین بھی واضح نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ تیاریوں کی ذمہ داری پینٹاگون پر ہے، جبکہ اس خبر رساں ادارے کی تبصرے کی درخواست پر پینٹاگون نے جواب نہیں دیا۔

ایران کے یورینیم کے ذخیرے کا زیادہ حصہ، جس کا اندازہ تقریباً 450 کلو گرام اور 60 فیصد تک افزودہ ہونے کے طور پر لگایا گیا ہے، گزشتہ موسمِ گرما میں کیے گئے امریکی حملوں میں بمباری کردہ ایٹمی تنصیب کے نیچے محفوظ ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے حال ہی میں تصدیق کی کہ یہ مواد 'ملبے تلے' ہے اور فوری طور پر اسے نکالنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

یہ مواد سلنڈرز میں یورینیم ہیکسافلوورائیڈ گیس کی صورت میں موجود ہے، جسے سنبھالنا انتہائی خطرناک ہے۔

’یہ یقیناً ایک انتہائی مشکل آپریشن ہوگا،‘ انہوں نے کہا، اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ یہ ناممکن نہیں ہے۔

سی بی ایس کی یہ رپورٹ سی این این اور ایکسائیئس کی پہلے کی رپورٹس میں شامل ہو گئی ہے، جن دونوں نے اطلاع دی تھی کہ انتظامیہ اس ذخیرے کو نکالنے اور ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مستقل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی تھی۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں