سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: عثمان غازی اپنی پر پہنچ گیا
عثمان غازی فلوٹنگ پیداواری پلیٹ فارم تقریباً 80 لاکھ گھروں کی قدرتی گیس کی ضروریات کو پورا کرے گا اور آئندہ 20 سال تک اسی مقام پر کام کرے گا
ترکیہ: عثمان غازی اپنی پر پہنچ گیا
The platform will operate at the site for 20 years. / Photo: AA / AA
31 مئی 2025

ترکیہ کا پہلا قدرتی گیس  فلوٹنگ  پیدا واری  پلیٹ فارم "عثمان غازی"  ہفتے کے روز بحیرہ اسود  کے ساتھ ترکیہ کے ساحلی ضلعے زونگولداک کی فلیوس  بندرگاہ  پر پہنچ گیا ہے۔

اس  وسیع و عریض  پلیٹ فارم کو، 29 مئی کو فتحِ استنبول  کی 572ویں سالگرہ کے موقع پر استنبول دولما باہچے  صدارتی  دفتر کے سامنے صدر رجب طیب اردوعان اور ترکیہ کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل کی شرکت سے منعقدہ الوداعی تقریب   کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔پلیٹ فارم  استنبول باسفورس  سے گزرتا ہوا اپنی منزل تک پہنچ گیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم یومیہ 10.5 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پراسیسنگ کی صلاحیت اور 10 ملین مکعب میٹر گیس ٹرانسفر کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس کی بدولت بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی پیداوار دوگنی ہو کر یومیہ 20 ملین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔

 توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پلیٹ فارم ترکیہ کے تقریباً 80 لاکھ گھروں کی قدرتی گیس کی ضروریات کو پورا کرے گا اور آئندہ 20 سال تک اسی مقام پر کام کرے گا۔

پلیٹ فارم پر عملے کے  140 افراد کام  کر سکتے ہیں، اس کی لمبائی 298.5 میٹر، چوڑائی 56 میٹر اور گہرائی 29.5 میٹر ہے۔ توقع ہے کہ یہ پلیٹ فارم 2026 کے وسط تک کام شروع کر دے گا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان