مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا حملہ،ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر ہلاک
انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کو موصول ہونے والی خفیہ  معلومات کے مطابق، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے تہران کے وسط میں واقع ایک  ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں علی شادمانی کو ہلاک کر دیا گیا
اسرائیل کا حملہ،ایرانی فوج  کے اعلی کمانڈر ہلاک
/ AP

اسرائیل نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے خاتم الانبیہ سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ایران کے نئے مقرر کردہ سربراہ علی شادمانی کو ہلاک کر دیا ہے۔

شادمانی کو چند روز قبل  رہبر اعلی  علی خامنہ ای نے مقرر کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کو موصول ہونے والی خفیہ  معلومات کے مطابق، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے تہران کے وسط میں واقع ایک  ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں علی شادمانی ہلاک ہو گئے۔

شادمانی کی ذمہ داریوں میں جنگی  سرگرمیوں کی نگرانی، میزائل اور ڈرون حملوں کی منظوری اور اسرائیل کے خلاف ایران کی فوجی حکمت عملی کی تشکیل شامل تھی۔

انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل غلام علی رشید کی جگہ لی جو گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شادمانی کا خاتمہ ایران کی اعلیٰ فوجی کمان کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس سے ایران کی مسلح افواج کی کمان  کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تہران نے ابھی تک شادمانی کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا