دنیا
3 منٹ پڑھنے
یورپی یونین نے ونیزویلا کی نگراں صدر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
یورپی کمیشن کی ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا کی نگراں   صدر ڈیلسی روڈریگز کو تسلیم نہیں کرے گی البتہ  وہ ملکی  حکام کے ساتھ  رابطہ جاری رکھے گی
یورپی یونین نے ونیزویلا کی نگراں صدر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
وینیزویلا / Reuters
 

یورپی کمیشن کی ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا کی نگراں   صدر ڈیلسی روڈریگز کو تسلیم نہیں کرے گی البتہ  وہ ملکی  حکام کے ساتھ  رابطہ جاری رکھے گی۔

 دوپہر کی پریس بریفنگ میں انیتا ہپر نے یورپی یونین کے دیرینہ موقف کو دہرایا کہ وینزویلا کے حکام "اپنا مینڈیٹ ایک ایسے انتخابی عمل سے حاصل کرتے ہیں جس نے عوام کی جمہوری تبدیلی کی خواہش کا احترام نہیں کیا ہے ۔

ہپر نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین وینزویلا میں جمہوری منتقلی کے لیے جامع مکالمے کی حمایت کرتی ہے، جس میں جمہوریت کے لیے پرعزم تمام فریقین  بشمول جمہوری طور پر منتخب اپوزیشن رہنما" بھی شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نکولس مادورو یا ڈیلسی روڈریگز کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتی، جبکہ وینزویلا کے حکام کے ساتھ محدود روابط جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس کے مفادات اور اصولوں کا تحفظ کیا جا سکے

یہ بیانات وینزویلا میں روڈریگز کی تقرری کے بعد سیاسی انتشار اور صدر مادورو کو اغوا کرنے والے امریکی فوجی آپریشن کے دوران سامنے آئے۔

مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورز، اس وقت امریکہ میں قید ہیں، جہاں منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گرد  گروہوں کے ساتھ مبینہ تعاون سے متعلق وفاقی الزامات کا سامنا ہے۔

ہپر نے آرکٹک میں سلامتی کے خدشات کو بھی اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "علاقائی سالمیت اور خودمختاری بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصول ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ اصول ہیں جو نہ صرف یورپی یونین کی نظر میں بلکہ پوری دنیا کے ممالک کی نظر میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی ثابت کرنا چاہتے ہیں،"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ، جو ڈنمارک کے اندر خود مختار علاقہ ہے، پر کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اور فوجی طاقت کے ذریعے ایسا کرنے کو مسترد نہیں کیا۔

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے ایک دن بعد، جس میں مادورو کو اغوا کیا گیا، ٹرمپ نے اتوار کو امریکی سلامتی کے مفادات کے لیے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی اپیل دوبارہ کی۔

کئی یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے پیر کے روز ڈنمارک اور گرین لینڈ کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، اس تجویز کو مسترد کیا کہ جزیرے کا مستقبل بیرونی طاقتوں کے ذریعے طے ہو سکتا ہے اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

جب چھ رکن ممالک کے رہنماؤں اور برطانیہ کے وزیر اعظم کی جانب سے گرین لینڈ پر حالیہ مشترکہ بیان میں یورپی یونین کے اداروں کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا تو ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین عام طور پر ان بیانات کے اجرا کے فورا بعد تبصرہ نہیں کرتی، لیکن اس نے دوبارہ تصدیق کی کہ اس کا کلیدی اصولوں پر موقف "واضح ہے۔"

 ہپر نے آرکٹک خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، اور بلاک کے ساتھ تعاون کو خطے میں استحکام اور حمایت برقرار رکھنے کے لیے "ضروری" قرار دیا

دریافت کیجیے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
اسپین: لاکھوں کی شرکت سے ملک گیر ہڑتال
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے