دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ کا ایک اور 'منشیات کی تجارت' کے جہاز پر حملہ، تین افراد ہلاک
یہ امریکی کی جانب سے اس مہینے کی تیسری قاتلانہ کارروائی ہے، جس کے پہلے دو 'آپریشن' ونیزویلا سے تعلق رکھنے والے منشیات کی تجارت سے متعلق جہازوں کے خلاف کیے گئے تھے۔
امریکہ کا ایک اور 'منشیات کی تجارت' کے جہاز پر حملہ، تین افراد ہلاک
امریکی حملے کی فوٹیج میں ایک جہاز جل رہا ہے جسے ٹرمپ نے پہلے وینزویلا کے منشیات کارٹیل کی کشتی بتایا ہے۔ / Reuters
20 ستمبر 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے اس ماہ مبینہ منشیات اسمگلنگ کرنے والے ایک جہاز پر تیسرا مہلک حملہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے جہاز پر کیا گیا جو "ایک نامزد دہشت گرد تنظیم سے منسلک تھا اوریونائیٹڈ اسٹیٹس سدرن کمانڈ کے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔"

انہوں نے حملے کی جگہ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکہ نے اس ماہ دو بار ایسے جہازوں پر حملے کیے جو مبینہ طور پر وینزویلا سے منشیات اسمگل کر رہے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر منشیات کے ایک جتھے  کی قیادت کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

مادورو نے ٹرمپ انتظامیہ پر حکومت کی تبدیلی کے لیے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔

وینزویلا  کااقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

وینزویلا کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے جواب میں اپنے کیریبین جزیرے لا اورچیلا پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی کشتی کے حملے کو "بلا  قانون قتل" قرار دیا ہے۔

چند دن پہلے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکہ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ جہاز منشیات لے جا رہا تھا، تو انہوں نے جواب دیا، "ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ آپ کو صرف سمندر پر بکھرے ہوئے سامان کو دیکھنا ہوگا — کوکین اور ہیروئن ل کے بڑے بڑے تھیلے ہر جگہ بکھرے ہوئے تھے۔"

وینزویلا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سے امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا جن میں اس کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کم از کم دو کشتیوں پر 14 مبینہ منشیات اسمگلروں کو ہلاک کیا گیا۔

وینزویلا کے اٹارنی جنرل طارق ولیم صعب نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا، "ایک چھوٹی کشتی پر بے دفاع ماہی گیروں کو قتل کرنے کے لیے میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف جرائم ہیں جن کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کرنی چاہیے۔"

 

دریافت کیجیے
اسرائیل کا مطالبہ: امریکہ مصر پر دباؤ ڈالے
ٹرمپ: اگر افغانستان  نے بگرام بیس ہمیں واپس نہ کی تو 'بری چیزیں' ہوں گی
سعودی عرب: یمن کے لیے 368 ملین ڈالر امداد
اسرائیل: حزب اختلاف جماعتیں ایک نئے فورم پر متحد ہو گئیں
چین: بین الاقوامی برادری حرکت میں آئے
وینیزویلا  نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
بھارت: ویزا فیس میں اضافہ آئی ٹی کمپنیوں کو متاثر کرے گا
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
واشنگٹن میں شامی سفارتخانے میں شامی پرچم  بلند کیے جانے کا تاریخی لمحہ
سوڈان: آر ایس ایف کے دارفور میں ایک مسجد پر حملے میں 75 افراد جان بحق
ٹیکنو فیسٹ شروع ہو گیا
اے بی سی نے جمی کیمیل لائیو! غیر معّینہ مدّت کے لئے بند کر دیا
چین نے اسرائیلی قاتل 'بنیامین نیتن یاہو' کے الزامات مسترد کر دیئے
ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
روسی ڈرونز  نے یوکرین کی ریلوے لائن کو نشانہ بنا ڈالا