سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس کا دعویٰ: 'کارل مارکس' کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے
روسی یونٹوں کی پیش قدمی جاری ہے اور اس دوران  یوکرین کے مغربی علاقے 'دونیتسک' میں ایک اور گاؤں پر قبضہ کر لیا گیا ہے: روس
روس کا دعویٰ: 'کارل مارکس' کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے
Ukraine says suspected Russian FSB assassins killed. / AP

روس نے کہا ہے کہ روسی یونٹوں کی ہمسایہ علاقے دنیپروپیترووسک کی طرف پیش قدمی جاری ہے اور اس دوران  یوکرین کے مغربی علاقے 'دونیتسک' میں ایک اور گاؤں پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔

روس۔یوکرین جنگ کو شروع ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے اور رواں  موسم گرما میں حملے مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ امریکی قیادت میں جاری مذاکرات اب تک لڑائی ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

روس وزارت دفاع نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں نے ' میرنے' گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے، جسے سوویت دور کے نام 'کارل مارکس' سے بھی پکارا جاتا ہے۔

یہ گاؤں دونیتسک اور دنیپروپیترووسک علاقوں کی انتظامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ وزارت نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی فوج  نے گاؤں پر قبضہ کرنے کے لیے 'دشمن کی دفاعی لائن کے اندر گہرائی تک' پیش قدمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 'میرنے' ان دو دیہاتوں میں سے ایک تھا جن پر ماسکو نے اتوار کو قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے پہلے، روس وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس کی فورسز نے یوکرین کے مشرقی دونیتسک علاقے میں واقع گاؤں 'میکولائیوکا'  پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

'روسی قاتل'

دوسری جانب، یوکرین کی انٹیلی جنس ایجنسی  'ایس بی یو ' نے کہا ہے کہ کیف کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران روسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ مارے گئے ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے ایس بی یو کے کرنل کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ٹیلیگرام سے جاری کردہ  ایک بیان میں'ایس بی یو' نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ کرنل ایوان وورونچ کے قتل کے پیچھے روس کی وفاقی سکیورٹی سروس 'ایف ایس بی'کے ایجنٹ تھے۔ یہ ایجنٹ، کیف میں ان کی گرفتاری کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ میں، مارے گئے ہیں۔

ایس بی یو نے کہا ہے کہ وورونچ کے قتل کے مشتبہ افراد میں ایک مرد اور ایک عورت شامل تھے۔ تاہم، اتوار کے واقعے میں کتنے ایف ایس بی ایجنٹس مارے گئے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دریافت کیجیے
مراکشی عہدیدار: غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے
روس: جولائی میں ماسکو پر 6,000 سے زیادہ ڈرون حملے کیے گئے
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریئٹ میزائل سسٹم لائسنس دینے پر اتفاق کیا ہے، زیلینسکی
فرانسیسی صدر میکرون کا ترکیہ سے آگ بجھانے والے طیارے روانہ کرنے کا شکریہ
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے پر دو مساجد کو نذر آتش کیے جانے کی مذمت
رومانیہ نے دو دنوں میںفضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواز میں دوسرا ڈرون مار گرایا
ٹرمپ نیتن یاہو کی ترکیہ کو F-35 کی فروخت کی مخالفت پر طیش میں ہیں: رپورٹ
امریکہ نے ایران پر حملوں کو معطل کر دیا: رپورٹ
F-35 سے لیکر بحیرہ اسود تک: نیٹو انقرہ سمٹ کے اہم نتائج
"اجلاس اچھا رہا"بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں:ٹرمپ
نیٹو انقرہ سمٹ کا اختتامی اعلامیہ جاری
ٹرمپ: ہم ایردوان کے ساتھ ایف-35 کے معاملے پر بات کریں گے
ترک وزیر خارجہ فیدان: یورپی سلامتی کو یورپی یونین تک محدود نہیں کیا جا سکتا
فیدان  کے انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل امریکی سینیٹرز سے مذاکرات
یورپ انقرہ میں نیٹو اجلاس کو ٹرمپ کو اجتماعی دفاع میں اپنی دلچسپی دکھانے کا ،مظاہرہ کرے گا: جرمنی
انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل پوتن اور ٹرمپ کی یوکرین کے معاملے پر بات چیت
اسرائیل حکومت اپنی بگڑتی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے دشمن کی متلاشی ہے، ترک وزیر خارجہ
روس اور امریکہ پر  عظیم جوہری طاقتیں ہونے کے ناطے عالمی سلامتی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پوتن
ایردوان اور میلونی نے انقرہ نیٹو سمٹ سے قبل دفاعی روابط پر بات چیت کی
یوکرین سے ایران تک: نیٹو انقرہ سمٹ میں زیر غور آنے والے ممکنہ موضوعات کا جائزہ