دنیا
3 منٹ پڑھنے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
فرانس میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران تعلیمی حالات اور بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے خلاف مظاہروں کے باعث 400 سے 500 ہائی اسکولوں میں کلاسز مکمل یا جزوی طور پر معطل رہیں
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
فرانس

فرانس میں آج  طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران تعلیمی حالات اور بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے خلاف مظاہروں کے باعث 400 سے 500 ہائی اسکولوں میں کلاسز مکمل یا جزوی طور پر معطل رہیں۔

وزیر تعلیم ایڈورڈ جیفرے  نے متاثرہ اداروں میں حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تعداد فرانس کے مجموعی 3,700 ہائی اسکولوں کا تقریباً 10 سے 13 فیصد بنتی ہے۔

یہ احتجاج ستمبر کے وسط میں پیرس کے علاقے سے شروع ہوا تھا اور گزشتہ ہفتے اس میں اس وقت شدت آئی جب طلبہ نے مزید وسائل، اسکول کی عمارتوں کی بہتر دیکھ بھال، کلاسوں میں طلبہ کی کم تعداد اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

 علاقائی حکام کے مطابق، پیرس کے ارد گرد ال ڈی فرانس کے علاقے میں پیر کے روز 160 سے زائد ہائی اسکولوں کے بند رہنے کی توقع تھی۔

اس تحریک کے دوران پیرس میں کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔

دارالحکومت کے ووکلین  ہائی اسکول میں حکام نے پیر کی صبح  داخلی دروازےکے قریب آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ کیے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:50 بجے آگ لگنے کے پہلے واقعے کے بعد اسکول کے پرنسپل  نے پولیس کو مطلع کیا، جس پر فائر فائٹرز نے مداخلت کی اور طلبہ و عملے کو عمارت کے اندر ہی محصور کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد اسکول سے لگ بھگ 100 طلبہ کو نکالے جانے کی اطلاع ہے۔

دوسری طرف، طلبہ نے پیر کی صبح سویرے پیرس کے ٹرگوٹ  ہائی اسکول کی ناکہ بندی شروع کر دی اور راستوں کو مسدود کرنے کے لیے کچرے کے ڈبوں، باڑ اور سائن بورڈز کا استعمال کیا۔

وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم نے تحریک کے آغاز سے اب تک گرفتاریوں اور زخمیوں کی تعداد میں نمایاں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحریک کے آغاز سے اب تک تقریباً 5,000 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے تقریباً 85 فیصد ال ڈی فرانس کے علاقے میں نابالغ ہیں۔

وزیر تعلیم کے مطابق، 24 اسکولوں کو "جلایا یا لوٹا" گیا ہے، جبکہ وزارت تعلیم کے 78 ملازمین اور تقریباً 600 پولیس اہلکار  اور نیم فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر نے یہ بھی بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 طلبہ زخمی ہو چکے ہیں۔

مظاہروں سے جڑے ان واقعات کی جانچ پڑتال کے لیے فرانس کی نیشنل پولیس کی جنرل انسپکٹریٹ کی جانب سے پانچ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم سیبستین لیکورنو پانچ تجاویز پیش کر کے اس بحران کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اکتوبر کے آخر سے پہلے فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



 

دریافت کیجیے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا