مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
امور  خارجہ نے پی ایل او اور پی اے پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ 'دہشت گردوں کو وظائف کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی بیانات اور اسکولوں کی درسی کتب میں دہشت گردی کے اقدامات اور دہشت گردوں کی تعریف و توصیف کرتے ہیں
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
امریکہ- فلسطین / AFP Archive

" امریکی امور خارجہ نے بدھ کو کہا کہ اس نے کانگریس کو رپورٹ دی ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین   اور فلسطینی انتظامیہ امریکی قوانین کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں۔

 رپورٹ میں بین الاقوامی تنظیموں میں ان کے اقدامات کا حوالہ دیا گیا ہے، بشمول 'اسرائیل-فلسطین تنازع کو بین الاقوامی بنانے کے لیے اقدامات کرنا، جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت  اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف  کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں شامل ہیں'۔ 

اس میں فلسطینی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کی 'یکطرفہ طور پر تسلیمیت حاصل کرنے کی کوششوں کے ذریعے مذاکرات کو نظر انداز کرنے' کا بھی حوالہ دیا گیا۔ 

 امور  خارجہ نے پی ایل او اور پی اے پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ 'دہشت گردوں کو وظائف کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی بیانات اور اسکولوں کی درسی کتب میں دہشت گردی کے اقدامات اور دہشت گردوں کی تعریف و توصیف کرتے ہیں'۔ 

محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، 'اصلاحات کرنے میں ان کی ناکامی کے نتیجے میں... ریاستہائے متحدہ ان پابندیوں میں توسیع کرے گا جو پی ایل او کے ارکان اور پی اے کے حکام کے ویزوں کو مسترد کرتی ہیں'۔ 

یہ اقدامات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے قبل سامنے آئے ہیں، جو اگلے ہفتے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے۔ 

یہ اعلان گزشتہ سال کے اسی طرح کے ایک امریکی اقدام کے بعد سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن نے امریکی اتحادیوں کی جانب سے نظرثانی کے مطالبات کے باوجود، 2025 کی جنرل اسمبلی سے قبل پی ایل او اور پی اے کے حکام کے ویزے مسترد یا منسوخ کر دیے تھے۔ 

اقوام متحدہ میں پی اے کے مشن کو 'یو این ہیڈ کوارٹرز معاہدے' کے تحت استثنیٰ حاصل ہوا تھا، اور صدر محمود عباس کے دفتر نے بعد میں امریکہ سے اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

محمود عباس گزشتہ سال کی جنرل اسمبلی میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے تھے اور انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ 

بدھ کے روز سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اس سال کی یو این جی اے کے لیے بھی محمود عباس کے ساتھ ساتھ دیگر پی اے حکام کی ویزا درخواستوں کو دوبارہ مسترد کر دیا ہے۔" 

 

دریافت کیجیے
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ