سیاست
2 منٹ پڑھنے
ڈینش وزیر خارجہ نے امریکی سفارتکار کو گرین لینڈ پر طلب کیا: ریاستی نشریات
ڈنمارک کےوزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا ہے کہ " ڈنمارک کے داخلی امور میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہوگی"۔
ڈینش وزیر خارجہ نے امریکی سفارتکار کو گرین لینڈ پر طلب کیا: ریاستی نشریات
ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی قائم مقام سفیر کو ایک گفتگو کے لیے طلب کیا ہے۔ / Reuters
27 اگست 2025

ڈنمارک کے عوامی نشریاتی ادارے 'ڈی آر 'نےآج بروز بدھ  شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ   امریکی شہریوں کی  گرین لینڈ میں    اثر و رسوخ  بڑھانے  کی کوششوں کی  اطلاعات ملنے کے بعد ، وزیر خارجہ راسموسن نے کوپن ہیگن میں امریکی سفارت خانے کے سینئر سفارت کار کو وزارتِ خارجہ میں طلب کیا ہے۔

ڈی آر نے نامعلوم ذرائع  کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈنمارک  حکومت کو یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے منسلک  کم از کم تین امریکی شہری ڈنمارک میں اثر و رسوخ  بڑھانے کاخفیہ آپریشن کر رہے ہیں۔ نشریاتی ادارے نے ان تین  افراد کے نام ظاہر نہیں کیے۔

وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے 'ڈی آر' کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ڈنمارک کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت  قطعاًناقابل قبول ہوگی۔اس تناظر میں، میں نے وزارت خارجہ کو  امریکی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرنے کا مشورہ دیا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ، قومی و بین الاقوامی سلامتی کی خاطر ،معدنی وسائل سے مالا مال اور اسٹریٹجک   اہمیت کے حامل اس آرکٹک جزیرے کو امریکہ کے زیر کنٹرول لانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کےلیے وہ طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان