مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
امریکہ کی ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ گہرے ہوتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور سماجی اختلافات اسرائیل کو خانہ جنگی یا ریاست کے خاتمے کے خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
اسرائیل-امریکہ / AP

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ گہرے ہوتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور سماجی اختلافات اسرائیل کو خانہ جنگی یا ریاست کے خاتمے کے خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں۔

آزاد تحقیقاتی نیوز آؤٹ لیٹ 'ڈراپ سائٹ نیوز' نے اس مواد سے واقف دو امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ "اندرونی دراڑ"  کے عنوان سے یہ تجزیہ اگست میں سی آئی اے  کے 'ریڈ سیل' نے تیار کیا تھا۔ یہ ایک ماہر یونٹ ہے جسے انٹیلی جنس کے مروجہ اتفاقِ رائے کو چیلنج کرنے اور متبادل اسٹریٹجک تناظر فراہم کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

اس جائزے میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کو درپیش اندرونی دباؤ کے ایک انتہائی غیر مستحکم ملاپ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

باہمی تصادم کے اہم نکات میں شدید اقتصادی گراوٹ، دفاعی اخراجات میں بے پناہ اضافہ، مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد، اور آلٹرا آرتھوڈوکس (شدید قدامت پسند) مردوں کو لازمی فوجی سروس سے دی گئی چھوٹ پر شدید سماجی غصہ شامل ہیں۔

رپورٹ میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی اقتدار میں رہنے کی جنگ کو آئینی اور سیاسی عدم استحکام کا ایک بنیادی محرک قرار دیا گیا ہے۔

غزہ میں برسوں کی نسل کشی اور لبنان و ایران میں جاری مسلسل جنگ نے پہلے سے موجود سماجی تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے، جس میں طویل تعیناتیوں کے بعد واپس آنے والے ریزرو فوجیوں کی ایک بڑی تعداد شدید نفسیاتی صدمے  کا شکار ہے۔

فوجی بھرتیاں ملک کی سب سے شدید اندرونی کمزوریوں میں سے ایک بن چکی ہیں، کیونکہ بار بار ریزرو فوجیوں کی متحرک سازی نے آلٹرا آرتھوڈوکس کمیونٹی کے لیے برقرار رکھی گئی مکمل چھوٹ پر عوام کے غصے کو ہوا دی ہے۔

ان اندرونی دباؤ کو مزید بڑھاتے ہوئے، سی آئی اے کی دستاویز نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی سفارتی تنہائی جس کی علامت امریکہ کے اندر گرتی ہوئی حمایت ہے،اندرونی عدم استحکام کو تیز کرنے کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
بیلجیئم: سپر مارکیٹوں کے فریزر کا درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،اشیا٫ خراب
"موراسو" طوفان بھارت کی جانب،مکینوں کی نقل مکانی
کواڈ  اجلاس: باہمی روابط بڑھانے  پر غور
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ