پاکستان
3 منٹ پڑھنے
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
منیر اور گوتیرس نے موجودہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، اقوام متحدہ کے امن مشنز کے کردار، سرحد پار دہشت گردی، اور دوطرفہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی شراکت داری کے طریقہ کار کو بھارت کی جانب سے مسلسل معطل رکھنے کے معاملے کا جائزہ لیا
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
انتونیو گوتیرس / AFP

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسلام آباد میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں جموں و کشمیر کے تنازعے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے  کی معطلی اور علاقائی استحکام پر اعلیٰ سطحی بات چیت کی گئی۔

عسکری ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے مذاکرات کے دوران، منیر اور گوتیرس نے موجودہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، اقوام متحدہ کے امن مشنز کے کردار، سرحد پار دہشت گردی، اور دوطرفہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی شراکت داری کے طریقہ کار کو بھارت کی جانب سے مسلسل معطل رکھنے کے معاملے کا جائزہ لیا، جسے نئی دہلی نے گزشتہ سال روک دیا تھا۔

فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، عاصم منیر نے بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ گوتیرس نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اسلام آباد کی فعال کوششوں کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ الگ سے ہونے والی بات چیت میں، گوتیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن کے طور پر پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی، اور خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی کامیاب ثالثی کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں اپریل میں جنگ بندی اور جون میں ایک باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت  طے پائی تھی۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں، اور انہوں نے کشمیری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، اقوام متحدہ کے عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات، اور افغان سرحد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

فارن سروس اکیڈمی میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئےگوتیرس نے خبردار کیا کہ ابھرتا ہوا کثیر قطبی  عالمی نظام استحکام کی ضمانت نہیں دیتا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کمزور ہو رہے ہیں جبکہ قرضوں کے بوجھ نے عالمی ترقیاتی اہداف کو روک دیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے گوتیرس نے اصرار کیا کہ دو ریاستی حل کوتباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک میں جبری نقل مکانی اور وسائل کی کمی کا باعث بننے والا ایک شدید خطرہ  بھی قرار دیا، اور مصونعی ذہانت  کی شمولیت پر مبنی عالمی گورننس کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون، علاقائی سالمیت، اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پاس رکھا جانا چاہیے، اور انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے منصفانہ حل کو عالمی کثیر الجہتی  کا بنیادی معیار قرار دیا۔

گوتیرس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سربراہ کے طور پر اپنی دوسری مدت ختم ہونے سے قبل، بدھ کے روز اپنا تین روزہ  دورہ مکمل کر رہے ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان کا استنبول کے 103 ویں یوم ِنجات پر خصوصی پیغام
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے