18 ستمبر 2025
دنیا کا سب سے بڑا ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی میلہ 'ٹیکنوفیسٹ' بدھ کو استنبول میں شروع ہوگیا ہے۔
میلے میں دفاعی کمپنیوں کے اسٹال، جدید ترک ہتھیار اور فضائی ٹیکنالوجی زائرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ٹیکنوفیسٹ میں نمائش کئے گئے ترکیہ ساختہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں گہری دلچسپی حالیہ برسوں میں ملک کی دفاعی صنعت کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 2024 میں ترکیہ کی دفاعی برآمدات 7.15 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ جو 2023 کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔
اس وقت ترک دفاعی کمپنیاں180 ممالک کو ڈرون اور بکتر بند گاڑیاں فروخت کر رہی ہیں۔
ترکیہ کے ڈرون طیاروں کے خریداروں میں فلپائن اور نائیجیریا سرفہرست ہیں۔