جمیکا نے میلیسا طوفان کے بعد بحالی کے دوران متعدد فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جمیکا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہم، میلیسا طوفان کے بعد بحالی مرحلے کے دوران متعدد فیلڈ ہسپتال قائم کریں گے۔
اس وقت تک کیریبین میں میلیسا طوفان کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تعدادمیں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہفتے کے روز تک جزیرےمیں اموات کی تصدیق شدہ تعداد 19 بتائی گئی تھی تاہم وزیر صحت کرسٹوفر ٹفٹن نےمتعدد متاثرہ علاقوں تک رسائی تاحال مسدود ہونے کا ذکر کیا اور اموات کی تعداد 19 سے زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے "۔
دوسری جانب، ہیٹی کے شعبہ شہری تحفظ نے بھی میلیسا طوفان کے نتیجے میں وہاں کم از کم 31 اموات کا اعلان کیا ہے۔
جمیکا پہنچنے پر طوفان کی شدّت 5 تھی اور یہ جزیرے کی تاریخ کا سب سے طاقتور طوفان تھا۔ طوفانی ہواوں کی رفتار 185 میل فی گھنٹہ تھی اورطوفانی بارشوں نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
مغربی جمائیکا میں خاص طور پر ہسپتال شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث حکام نے صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے آئندہ دنوں میں کئی فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر صحت کرسٹوفر ٹفٹن نے کہا ہے کہ "پہلا فیلڈ اسپتال سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے دارالحکومت بلیک ریور میں لگایا جائے گا۔ فیلڈ ہسپتال کل کسی وقت ہمیں موصول ہو جائے گا اور فوراً بعد اس کی تنصیب شروع کر دی جائے گی"۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ "یہ فیلڈ ہسپتال مکمل طبّی سامان سے لیس ہو گا ۔ ہسپتال، ایک آپریشن تھیٹر ،دیگر اہم تشخیصی آلات اور مقامی ٹیم کی مدد کے لیے کچھ ٹیم ممبران پر مشتمل ہو گا۔ توقع ہے کہ ہسپتال اگلے ہفتے سے کام شروع کر دے گا"۔
ٹفٹن نے کہا ہےکہ عالمی ادارہ صحت اور کئی ممالک، بشمول اسپین، کینیڈا اور بھارت کی مدد سے مزید اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔










