سیاست
2 منٹ پڑھنے
ابوظہبی امن مذاکرات میں یوکرین میں جنگ بندی پر بحث ہوئی ہے، زیلنسکی
زیلینسکی: ہمیں متحدہ عرب امارات میں زیر بحث آنے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی توقع ہے اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات جنگ کو ختم کرنے کی طرف حقیقی پیشرفت میں معاون ہیں۔
ابوظہبی امن مذاکرات میں یوکرین میں جنگ بندی پر بحث ہوئی ہے، زیلنسکی
زیلنسکی نے اپنے شام کے ویڈیو خطاب میں کہا کہ "آج رات اور آنے والے دنوں کی صورتحال ظاہر کرے گی کہ معاملات کس نہج پر ہیں۔" (فائل) / AP
30 جنوری 2026

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ثلاثی امن مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں فائر بندی پر بات ہوئی تھی، جس کے بعد کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر  ولادیمیر پوتن نے ایک ہفتے کے لیے حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

زیلنسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ان جائزوں پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے 'ذاتی طور پر' روسی صدر پوتن سے شدید سردی کے درمیان کیف اور دیگر یوکرینی شہروں پر  حملےنہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

زیلنسکی نے کہا، 'بجلی کی فراہمی زندگی کی بنیاد ہے۔ ہم اپنی شراکت داروں کی ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہماری جانیں بچانے میں مدد کر رہی ہیں،' انہوں نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا، 'ہماری ٹیموں نے اس معاملے پر متحدہ عرب امارات میں بات چیت کی۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ معاہدوں  پر عمل در آمد ہوگا۔ کشیدگی میں کمی کے اقدامات جنگ ختم کرنے کی جانب حقیقی پیش رفت میں حصہ ڈالتے ہیں۔'

اس سلسلے میں مزید بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'آج رات اور ان دنوں کی صورتحال' دکھا دے گی کہ 'حالات کیا ہیں۔'

روسی، یوکرینی اور امریکی حکام نے اماراتی دارالحکومت ابو ظبی میں 23 تا 24 جنوری کو دو روزہ مشاورت کی۔ ثلاثی امن مذاکرات کا ایک نیا دور عارضی طور پر اتوار کو متوقع ہے، جو دوبارہ ابو ظہبی میں ہوگا۔

روسی حکام نے ابھی تک توانائی  کی تنصیبات پر  حملوں کو روکنے  پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا