ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: ہزاروں کی شرکت سے احتجاجی مارچ، غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
استنبول میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے غزہ میں جاری نسل کشی اور جبری قحط کے خلاف احتجاج کیا
ترکیہ: ہزاروں کی شرکت سے احتجاجی مارچ، غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
اسرائیلی فوجی مہم نے یہاں کے علاقے کو تباہ کن حالت میں پہنچا دیا ہے اور بھوک اور قحط سے اموات ہوئی ہیں۔ / AA

ترکیہ کے شہر استنبول کے بایزیدچوک میں ہفتے کی شام بعد نمازِ عصر  ہزاروں کی تعداد میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کشی اور جبری قحط کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سول سوسائٹیوں اور عوام کی بڑی تعداد کی  شرکت سے منعقدہ اس مظاہرے میں مظاہرین نے   تاریخی آیا صوفیہ مسجد کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرے کا مقصد  غزّہ میں جاری انسانی بحران کے بارے میں شعور پیدا کرنا اوربڑھتے ہوئے  تشدّد اور خوراک و طبی سامان کی شدید قلت کے مقابل غزّہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

مظاہرے کے منتظمین نے غزّہ کے آلام و مصائب کے خاتمے کے لئے عالمی برادری سے فوراً حرکت میں آنے کی  اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل اکتوبر  2023 سے اب تک 61,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے اور اس نسل کُشی جنگ کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر   شدید غم و غصے کا سامنا ہے ۔

غزّہ میں جاری فوجی آپریشنوں نے پورے  علاقے کو تباہ کر دیا  ہے۔ علاقے میں پیدا کیا گیا ارادی اور جبری  قحط اموات کا سبب بن رہا ہے۔

گذشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے، غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے  وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

غزہ پر مسّلط کردہ  نسل کُشی جنگ کی وجہ سے اسرائیل کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں بھی  مقدمے کا سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے