سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ ،یوکرین کو توپ گولے اور موبائل راکٹ آرٹلری میزائل فراہم کر رہا ہے۔
افسران کا کہنا ہے کہ اب یوکرین کو 155 ملی میٹر آرٹیلری شیلز اور جی ایم ایل آر ایس (موبائل راکٹ آرٹیلری) میزائلز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
امریکہ ،یوکرین کو توپ گولے اور موبائل راکٹ آرٹلری میزائل فراہم کر رہا ہے۔
Zelenskyy said on Tuesday he ordered an expansion of contacts with the United States to ensure critical deliveries of military supplies. / AP
10 جولائی 2025

کل بروز بدھ دو امریکی حکام نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے   رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کو فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ  ٹرمپ  انتظامیہ کی طرف سے  عارضی وقفے کے بعد  امریکہ، یوکرین کو اسلحے کی ترسیل دوبارہ شروع کر رہا ہے۔  

حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کچھ ہتھیاروں کی ترسیل میں وقفے کی وجہ  امریکی فوجی ذخائر میں کمی کے خدشات ہو سکتے ہیں۔

 وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے گذشتہ ہفتے پینٹاگون کو ہتھیاروں کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے  اسلحے کی ترسیل میں وقفہ دینے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر وائٹ ہاؤس نے حیرانگی کا اظہار کیا  تھا۔ تاہم  پینٹاگون نے اس بات کی تردید کی تھی  کہ ہیگسیٹھ نےیہ قدم  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشورہ کیے بغیر اٹھایا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اب  155 ملی میٹر کے توپ گولے اور جی ایم ایل آر ایس (موبائل راکٹ آرٹلری) میزائل یوکرین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں اور آیا ترسیل مکمل ہو چکی ہے یا نہیں ۔ یہ بھی واضح نہیں تھا کہ اس نئی ترسیل سے انتظامیہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی ظاہر ہوئی  ہے یا نہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو کہا تھا کہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کا حکم دیا ہے تاکہ فوجی سامان کی اہم  اور خاص طور پر فضائی دفاع سے متعلقہ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اہم لمحہ

یہ فیصلہ ایسے وقت میں  سامنے آیا ہے جب یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں۔

یوکرین کی فضائی دفاعی یونٹیں مسلسل دو راتوں سے روسی ڈرونوں کے خلاف کیف کا دفاع کر رہی تھیں۔ حکام نے شہر کے مرکز میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے اور مختلف علاقوں  میں ڈرون کے ٹکڑے گرنے کی اطلاع دی ہے۔

یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں  خبردار کیا  ہے کہ شہر پر میزائل حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

شہر کے میئر 'ویٹالی کلِچکو' نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مرکزی  ضلعے 'شیوشینکیوسکی' میں دو مکانات  میں آگ لگ گئی ہے  اور  ہنگامی عملے کو شہر کے مختلف حصوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان