سیاست
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کے اعلی عہدیداران کے ترکیہ کے دوروں کا سلسلہ جاری
کسٹمز یونین کی تجدید کرنے اور ویزے کی بندش  کے خاتمے  کے حوالے سے بات چیت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے  مطالبات
00:00
یورپی یونین کے اعلی عہدیداران کے ترکیہ کے دوروں کا سلسلہ جاری
کاجا کالاس / AFP

یورپی یونین کی  جانب سے ترکی کے اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس ترکیہ  کے دورے پر تشریف لائی ہیں۔

وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے انقرہ میں کالاس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت ایک اسٹریٹجک ہدف ہے، شرکت کے عمل کو جانبر کرنے  کی توقع   کو بیان کیا گیا۔

کسٹمز یونین کی تجدید کرنے اور ویزے کی بندش  کے خاتمے  کے حوالے سے بات چیت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے  مطالبات کا اظہار کیا گیا۔

نقل مکانی کے معاملے میں باہمی تعاون کی  منصفانہ بنیادوں پر  تجدید پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر فدان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ہم یورپی یونین سے ٹھوس اقدامات کی توقع کرتے  ہیں ۔

انہوں نے شام  پر  پابندیاں اٹھانے اور شامیوں کی محفوظ واپسی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی۔

وزیر خارجہ فیدان نے اسرائیل سے غزہ کی جنگ بندی کی صحیح معنوں میں  تعمیل کرنے اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا اعادہ کیا۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یوکرین روس جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکرات  کو جانبر کیا جائے۔

دریافت کیجیے
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت