غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل، غزّہ میں امدادی مراکز پر جمع فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے: اقوام متحدہ
محدود مقدار میں امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر مہلک حملے جنگی جُرم ہیں اور ناقابل قبول: وولکر ترک
اسرائیل، غزّہ میں امدادی مراکز پر جمع فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے: اقوام متحدہ
The Israeli military open fire on Palestinians who receive aid in Gaza. / AA
3 جون 2025

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق 'وولکر ترک' نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے قریب شہریوں پر ہونے والے 'مہلک حملے' جنگی جُرم ہیں۔

محصور فلسطینی علاقے میں موجود  امدادی کارکنوں کے مطابق  اسرائیلی فوج نے بروز منگل جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب شہریوں پر فائرنگ کر کے کم از کم 27 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے جس کے نتیجے میں  پہلے سے موجود ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے امدادی مرکز پر  ایسا ہی حملہ  اتوار کے دن بھی کیا  اور کم از کم 31 فلسطینیوں کو قتل کر دیا تھا۔

وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'غزہ میں قلیل مقدار میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے پریشان حال شہریوں پر مہلک حملے ناقابل قبول ہیں۔'

'تیسرے دن بھی  غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امدادی مرکز کے قریب  فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ آج صبح ہمیں اطلاع ملی ہے کہ حملے میں  درجنوں  افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔'

’جنگی جرم‘

متنازع اسرائیلی۔امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن ایک حالیہ تشکیل شدہ گروپ ہے۔ اس گروپ کو ،غزہ میں امداد کی تقسیم کا ایک نیا نظام نافذ کرنے کے لیے اسرائیل کا تعاون حاصل ہے۔

اس فاؤنڈیشن کے غیر جانبداری اور آزادی جیسے بنیادی انسانی اصولوں پر پورا  نہ اترنے سے متعلق خدشات کی وجہ سے اقوام متحدہ اس گروپ کے ساتھ  کام نہیں کر رہی۔

ترک نے ہر حملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا اور کہاہے کہ"شہریوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہیں" ۔

'انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے سامنے  بھیانک ترین ترجیحات رکھی گئی ہیں : یا تو بھوک سے مر جائیں یا اس خطرے کے ساتھ امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں کہ انہیں قتل کیا جا سکتا ہے۔یہ عسکری امدادی نظام ، جیسا کہ اقوام متحدہ نے بھی بارہا خبردار کیا ہے،زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا اور امداد کی تقسیم کے بین الاقوامی معیاروں کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان