دنیا
3 منٹ پڑھنے
بھارت، سیلاب س متاثرہ افراد میں سے 68 تا حال لاپتہ
5 اگست کو آنے والی آفت میں ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت، سیلاب س متاثرہ افراد میں سے 68 تا حال لاپتہ
اترکھنڈ کے ضلع اتّرکاشی کے بھٹواڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈ کے بعد ٹوٹی ہوئی سڑک پر کھڑے لوگ۔ / Reuters
12 اگست 2025

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی پانی کے ایک ہمالیائی قصبے کو اپنے زیر اثر لیتے ہوئے  اسے کیچڑ میں دفن کرنے  کے ایک ہفتے بعد  بھی کم از کم 68 افراد لاپتہ ہیں۔

چار افراد کی ہلاکت کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، جس سے 5 اگست کو آنے والی آفت میں ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بچ جانے والوں کی فوٹیج میں میں دکھایا گیا  ہے کہ گھارے والے پانی کا ایک خوفناک ریلا کئی منزلہ عمارتوں کو بہا لے گیا۔

آفت سے نمٹنے والے حکام نے منگل کو بتایا کہ وہ اتراکھنڈ ریاست کے سیاحتی قصبے دھارالی کے ملبے میں لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے گمبھیر سنگھ چوہان نے کہا کہ سونگھنے والے کتوں نے کئی مقامات کی نشاندہی کی جہاں لاش ہو سکتی ہے، لیکن جب کھدائی شروع کی گئی تو نیچے سے پانی نکل آیا۔

چوہان نے مزید کہا کہ ٹیمیں زمین کے اندر  تک پتہ چلا سکنے والے  ریڈار کا استعمال بھی کر رہی ہیں تاکہ اس تلاش کو جاری رکھا جا سکے۔

ابتدائی طور پر 100 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

لیکن سڑکیں بہہ جانے اور موبائل فون کے رابطے خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو فہرست کی تصدیق کرنے میں کئی دن لگے۔

مقامی حکومت کے مطابق اب 68 افراد لاپتہ ہیں، جن میں 44 بھارتی اور 22 نیپالی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کی فہرست میں نو فوجی بھی شامل ہیں۔

جون سے ستمبر کے دوران مون سون کے موسم میں مہلک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث ان کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ تباہی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات کے لیے ایک "چونکا دینے والی گھنٹی" ہے۔

سیلاب کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ غالباً شدید بارشوں نے تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئر سے ملبے کے گرنے کو متحرک کیا۔

ہمالیائی گلیشیئر، جو تقریباً دو ارب لوگوں کو اہم پانی فراہم کرتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے کمیونٹیز غیر متوقع اور مہنگی آفات کا شکار ہو رہی ہیں۔

زمین کے مستقل برفانی حصے کے نرم ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان